انسٹاگرام نے صارفین کی آمدنی بڑھانے کے لیے پروفیشنل ڈیش بورڈ پیش کردیا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
انسٹاگرام نے صارفین کی آمدنی بڑھانے کے لیے پروفیشنل ڈیش بورڈ پیش کردیا
انسٹاگرام نے صارفین کی آمدنی بڑھانے کے لیے پروفیشنل ڈیش بورڈ پیش کردیا

سان فرانسسکو: سماجی رابطے کی مشہور ویب سائٹ انسٹاگرام نے اب غیرمعمولی تبدیلیاں کرتے ہوئے کہا کہ اب آپ اپنی پوسٹ کو پوسٹ کو ذیادہ اہم اور جاذبِ نظر بنا سکتے ہیں۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ انسٹاگرام استعمال کرنےوالے اپنی آمدنی بڑھا سکیں اور کاروبار کو فروغ دے سکیں۔

تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام ایک بہترین سوشل میڈیا ایپ ہے لیکن اس میں کاروبار اور مارکیٹنگ کو وسعت دینے کا پہلو کمزور تھا۔ اسی کمی کو دیکھتے ہوئے انسٹاگرام نے ’پروفیشنل ڈیش بورڈ‘ پیش کیا ہے۔ ڈیش بورڈ میں وہ تمام ٹولز، سہولیات اور آپشن ایک جگہ جمع کردیئے گئے ہیں جو انسٹاگرام کے دیگر مقامات پر موجود تھے۔ اس طرح تخلیقی انداز میں کام کرنے میں تیزی پیدا ہوتی ہے اور بالخصوص مارکیٹنگ میں سہولت ہوتی ہے۔

پروفیشنل ڈیش بورڈ کو ہوم والے حصے میں رکھا گیا ہے۔ اس کی بابت انسٹاگرام نے اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ انسٹا گرام اپنے تخلیق کاروں کے جذبے کو آمدنی اور چھوٹے کاروبار میں بھی باسہولت بنانا چاہتا ہے۔ اسی مناسبت سے ٹولز اور سہولیات سے بھرپور پروفیشنل ڈیش بورڈ بنایا گیا ہے۔

انسٹاگرام انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس سے کارکردگی اور تخلیقی عمل کو تیز کیا جاسکے گا۔ اہم بات یہ ہے کہ اس سے تعلیمی پوسٹ بنانے میں بھی بہت مدد ملے گی۔ آج سے ہر انسٹاگرامر کسی تردد کے بغیر ڈیش بورڈ تک رسائی حاصل کرسکتا ہے اور اپنے کام کو بہتر سے بہتر بناتے ہوئے اپنی آمدنی میں بھی اضافہ کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی خلائی سائنسدان نے کراچی میں اڑن طشتری کی موجودگی کی تردید کردی

Related Posts