شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت نے شہباز شریف کی بیرونِ ملک روانگی روکنے کے خلاف درخواست واپس لے لی
حکومت نے شہباز شریف کی بیرونِ ملک روانگی روکنے کے خلاف درخواست واپس لے لی

عدالت نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی صاحبزادی رابعہ عمران اور داماد علی یوسف کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں صاف پانی کمپنی ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے حکام کو شہباز شریف کی صاحبزادی اور داماد کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیا تھا۔

آج عدالت نے دونوں ملزمان کے اشتہارات آویزاں کرنے کیلئے نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو اشتہار آویزاں کرنے کیلئے فراہم کردیا۔ دونوں ملزمان کے خلاف یہ کارروائی عدالتی حکم کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہونے پر کی گئی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف کی صاحبزادی اور داماد کو صاف پانی کمپنی ریفرنس میں ملزمان کی حیثیت سے نامزد کیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) 2 دھڑوں میں بٹ گئی جس میں سے م گروپ، ش والوں پر بھاری پڑ گیا، مریم نواز اپنی مرضی سے پارٹی کے سیاسی فیصلے کرنے لگیں۔

مریم گروپ شہباز والوں کو تمام تر فیصلوں سے لاعلم رکھنے لگا۔ ذرائع نے 11 جنوری کو دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ (ن) کی باگ دوڑ آج کل سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سنبھال رکھی ہے۔

مزید پڑھیں: ن لیگ میں دھڑے بندی،  قیادت مریم نے سنبھال لی

Related Posts