لاہورہائی کورٹ نے چوہدری نثارعلی خان کے خلاف درخواست سماعت کےلئے منظورکرلی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
چوہدری نثار نےکل پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کا اعلان کردیا
چوہدری نثار نےکل پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کا اعلان کردیا

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی کی جانب سے پنجاب اسمبلی کا حلف نہ اٹھانے کیخلاف متفرق درخواست سماعت کیلیے منظور کر لی۔

درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن آف پاکستان سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ منتخب نمائندوں کا حلف نہ اٹھانا عوامی نمائندگی قانون کے خلاف ہے اور یہ اقدام آرٹیکل 2 اے 17 اور 25 کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چوہدری نثار نے صوبائی نشست پر کامیابی حاصل کرنے کے بعد تاحال پنجاب اسمبلی میں حلف نہیں اٹھایا۔ چوہدری نثار نے حلف نہ اٹھاکر ووٹرز کی تذلیل کی ہے۔ 

پنجاب اسمبلی میں چوہدری نثار کا حلقہ نمائندگی سے محروم ہوچکا ہے۔درخواست گزار کی جانب سے متفرق درخواست میں استدعا کی گئی کہ کیس کو جلد سماعت کے لئے مقرر کرنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے رجسٹرار ہائیکورٹ آفس کو کیس کی سماعت کے لیے شیڈول کے تحت لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے جلد سماعت کی متفرق درخواست منظور کرلی۔

یہ بھی پڑھیں:منی لانڈرنگ کیس، لاہور ہائی کورٹ میں عبوری ضمانت خارج، شہباز شریف گرفتار