ٹوئٹر کی مسئلہ کشمیر پر پاکستانی مؤقف کی تائید: اکاؤنٹس کی معطلی کا طریقہ کار تبدیل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹوئٹر کی مسئلہ کشمیر پر پاکستانی مؤقف کی تائید: اکاؤنٹس کی معطلی کا طریقہ کار تبدیل
ٹوئٹر کی مسئلہ کشمیر پر پاکستانی مؤقف کی تائید: اکاؤنٹس کی معطلی کا طریقہ کار تبدیل

سماجی رابطے کی اہم ویب سائٹ ٹوئٹر نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستانی مؤقف کی تائید کرتے ہوئے اکاؤنٹس کی معطلی کا طریقہ کار تبدیل کردیا جس کے بعد مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانے پر اکاؤنٹس بند کرنے کا سلسلہ ختم ہونے کی توقع ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق حکومت اور ٹوئٹر کے مابین معاملات طے پا چکے ہیں جبکہ بھارتی اجارہ داری کے خلاف چیئرمین نیشنل آئی ٹی بورڈ صباحت علی شاہ نے امریکا میں ٹوئٹر حکام سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا: فیس بک ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے والوں کی تعداد 5 ارب سے زائد ہو گئی

صباحت علی شاہ کی ٹوئٹر انتظامیہ سے ملاقات کے دوران پاکستانی صارفین کی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے آواز دبائے جانے کی شکایت کے ساتھ ساتھ دیگر متعلقہ امور پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی۔

نیشنل آئی ٹی بورڈ کے چیئرمین نے ٹوئٹر انتظامیہ سے کہا کہ 5 اگست کو کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کے یکطرفہ بھارتی اقدام کے بعد بھارت نے ٹوئٹر پر غنڈہ گردی تیز کرتے ہوئے سینکڑوں پاکستانیوں کے اکاؤنٹس بند کروا دئیے جس پر حکومتِ پاکستان کے ٹوئٹر انتظامیہ سے شدید تحفظات ہیں۔

 

اس پر ٹوئٹر انتظامیہ نے یکطرفہ اکاؤنٹس معطلی کے طریقہ کار پر معذرت کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ آئندہ پاکستانی صارفین کے اکاؤنٹس معطل کرنے کی بجائے کسی بھی شکایت کی صورت میں حکومت پاکستان سے رابطہ کیا جائے گا اور معاملے کی شکایت کی جائے گی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل جاپان کی ایک کمپنی نے ایسا الیکٹرونک کنٹرول سسٹم تیار کیا جو پورے گھر کے معاملات سنبھال سکتا ہے جبکہ دیکھنے میں وہ لکڑی سے بنا ہوا ایک عام سا اسکیل محسوس ہوتا ہے۔

ڈیزائن کی مہارت اور جدید ترین ٹیکنالوجی کا شہکار دکھائی دینے والا موئی نامی کنٹرول سسٹم جاپان کے ساتھ ساتھ امریکا اور یورپ کے گھروں میں استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے، تاہم کچھ ہی وقت کے بعد کمپنی اسے ایشیا سے تعلق رکھنے والے دیگر ممالک کے لیے بھی متعارف کروانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

مزید پڑھیں: لکڑی کا اسکیل دکھائی دینے والا الیکٹرونک کنٹرول سسٹم گھریلو استعمال کے لیے تیار

Related Posts