لاہور: اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ میری ذاتی رائے ہے کہ کوئی بھی اچھا فنکار کبھی اپنے کام سے مطمئن نہیں ہوتا بلکہ وہ پہلے سے زیادہ اور بہتر کام کرنے کے لئے بےچین رہتاہے ۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےپاکستان فلم انڈسٹری کے معروف ڈائریکٹر سید نور کی اہلیہ اور مشہور اداکارہ صائمہ نور کا کہنا تھا کہ حقیقت سے قریب تر ہوکر کردار نبھانا ہی اصل اداکاری ہے۔ شوبز انڈسٹری میں نئے آنے والوں نے اگرکامیابی حاصل کرنی ہے توانہیں اپنے اوپر یہ کیفیت طاری کرناہوگی ۔
صائمہ نورکا کہنا تھا کہ اسکرپٹ میں کہانی ہوتی ہے اگر آپ اسے کسی عام شخص کوبھی دیدیں وہ اسے بول کردکھادے گا لیکن ایک اداکار ڈائیلاگ بولنے ،اپنے چہرے کے تاثرات سے اس کہانی میں حقیقت کارنگ بھرتا ہے اوراسے حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھاتا ہے یہی اداکاری کہلاتی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ثناء فخر نے شوہر کے ہمراہ نازبیاں تصاویر شیئر کردیں