کیس واپس لو نہیں تو مار دیں گے، ملزم کی مقتول کے بھائی کو جیل سے فون پر دھمکیاں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیس واپس لے لو نہیں تو مار دیں گے، ملزم کی مقتول کے بھائی کو جیل سے فون پر دھمکیاں
کیس واپس لے لو نہیں تو مار دیں گے، ملزم کی مقتول کے بھائی کو جیل سے فون پر دھمکیاں

اسلام آباد:شانگلہ کے رہائشی پرمیت سنگھ کے قتل میں گرفتار مرکزی ملزم کی سینٹرل جیل پشاور سے دھمکی آمیز فون کالز نے پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھا دیے ہیں۔

مقتول پرمیت سنگھ کے سگے بھائی ہرمیت سنگھ نے ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں اس ملک کا شہری ہوں اقلیت سے تعلق رکھتا ہوں تو کیا ہوا محب وطن اداروں اور ذمہ داران سے انصاف کا یقین رکھتا ہوں۔

میرے بھائی کے قاتل نے مجھے سینٹرل جیل پشاور سے پی ٹی سی ایل نمبر سے کال کرکے مجھے دھمکیاں دی ہیں اور کہا ہے کہ کیس واپس لے لو ورنہ سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

مقتول کے بھائی کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات پر تشویش ہے کہ جیل سے 302 کے ملزم نے کس طرح فون کر دیا،فل پروف سکیورٹی کا پول کھل گیا ہے،مجھے خدشہ ہے کہ جس طرح ملزم نے مجھے جیل سے کال کرکے دھمکیاں دی ہیں وہ جیل سے فرار ہو کر مجھے اور میرے خاندان والوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

مجھے اور میرے خاندان کو مختلف طریقوں سے دھمکا یا جارہا ہے جبکہ میرے بھائی کے قتل میں ملوث 2 ملزم اور قتل پر آمادہ کرنے والی پریم کماری آزاد گھوم رہے ہیں میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور آئی جی پولیس خیبر پختونخوا سے اپیل کرتا ہوں کہ پشاور جیل کی سکیورٹی کو منظم و مربوط بنایا جائے۔

میرے کیس کا میرٹ پر فیصلہ کرتے ہوئے مجھے انصاف دیا جائے جو قاتل آزاد گھوم رہے ہیں ان کو بھی پابند سلاسل کیا جائے اور ان تمام مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور ان قاتلوں کو قانون کے مطابق نشان عبرت بنایا جائے اور ان کو تختہ دار پر لٹکایا جائے۔

Related Posts