خون سفید ہوگیا، سنگ دل بیٹے نے جائیداد کی خاطر باپ کو مار ڈالا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ اور بھائی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا
بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ اور بھائی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا

لاہور: بدبخت بیٹے نے جائیداد کیلئے باپ کو قتل کروا دیا،بیٹے نے اپنے سگے باپ کو کرائے کے قاتلوں کے ذریعے قتل کروایا، اور خود قتل کے مقدمہ میں مدعی بن گیا،پولیس نے دوران تفتیش باپ کے اصل قاتل بیٹے کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل رمضان نامی تاجر کو چوہنگ میں واقع اس کے گھر میں نامعلوم افراد نے قتل کیا تھا،رمضان کے قتل کا مقدمہ اس کے بیٹے عدنان کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

پولیس نے دوران تفتیش سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد حاصل کی تو مقتول کے بیٹے عدنان کی حرکات مشکوک لگیں،جس پر پولیس نے عدنان کو حراست میں لے لیا اور دوران تفتیش قاتل بیٹے نے اقرار جرم کر لیا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق عدنان نے دوشوٹرزکو بارہ لاکھ روپے پر اپنے والدرمضان کو قتل کرنے پر راضی کیا اور اس کو پانچ لاکھ روپے  ایڈوانس دیئے اور باقی رقم قتل ہونے کے بعد ادا کی۔

پولیس نے دونوں شوٹرزکو بھی گرفتارکر لیا ہے۔ سی آئی اے اقبال ٹاؤن کے مطابق ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ملزمان نے 35 ہزار روپے کا پستول خریدا تھا اور اس سے پہلے بھی رمضان کو مارنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکے۔

مزید پڑھیں: وحدت کالونی میں گھر میں آتشزدگی، 3بچوں سمیت 4افراد جاں بحق

Related Posts