دُنیا کی کم عمر ترین مائیکروسافٹ سرٹیفائڈ پروفیشنل ارفع کریم کی وفات کو 9 برس مکمل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا کی کم عمر ترین مائیکروسافٹ سرٹیفائڈ لڑکی ارفع کریم کی وفات کو 9 برس مکمل
دُنیا کی کم عمر ترین مائیکروسافٹ سرٹیفائڈ لڑکی ارفع کریم کی وفات کو 9 برس مکمل

اسلام آباد: دنیا کی کم عمر ترین مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم رندھاوا کی وفات کو آج 9 برس مکمل ہو گئے ہیں  جس کا نام آج بھی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہے۔

تفصیلات کے مطابق ارفع کریم رندھاوا نے سب سے کم عمر میں مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل (ایم سی پی) کا اعزاز حاصل کیا اور بعد ازاں پائلٹ کا لائسنس حاصل کرکے بھی دنیا کو حیران کردیا۔

سن 2005ء میں حکومتِ پاکستان نے ارفع کریم رندھاوا کو صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی سے نوازا جبکہ ارفع کریم کے نام پر لاہور میں ارفع سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارک بھی بنایا گیا۔

مائیکرو سافٹ کمپنی کے مالک بل گیٹس نے امریکا میں ارفع کریم کو بلا کر ان سے ملاقات کی۔ آج سے 9 سال قبل 14 جنوری 2012ء کے روز ارفع کریم رندھاوا صرف 17 برس کی عمر میں عارضۂ قلب کے باعث انتقال کر گئیں۔

ملک کیلئے اپنی مختصر سی زندگی میں اہم خدمات سرانجام دینے کیلئے آج بھی ساری پاکستانی قوم ارفع کریم رندھاوا کو یاد کر رہی ہے اور ان کے ایصالِ ثواب کیلئے ملک کے ہر شہر میں دعائیں کی جارہی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: ارفع کریم رندھاوا کی ملک کے لیے خدمات، ایک مختصر جائزہ

Related Posts