گلگت بلتستان کیلئے چند ہفتوں میں تاریخی ترقیاتی پیکیج مرتب کریں گے۔اسد عمر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گلگت بلتستان کیلئے چند ہفتوں میں تاریخی ترقیاتی پیکیج مرتب کریں گے۔اسد عمر
گلگت بلتستان کیلئے چند ہفتوں میں تاریخی ترقیاتی پیکیج مرتب کریں گے۔اسد عمر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسکردو: وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کیلئے چند ہفتوں میں تاریخی ترقیاتی پیکیج مرتب کیا جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے ساتھ ملاقات ہوئی، ہم ان سے مل کر وفاق اور گلگت بلتستان کی مشترکہ ٹیم بنا چکے ہیں۔

پیغام میں وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا کہ آئندہ چند ہفتوں میں مشترکہ ٹیم کے ذریعے ان شاء اللہ گلگت بلتستان کیلئے ایک تاریخی ترقیاتی پیکیج مرتب کریں گے۔ دو نہیں ایک پاکستان کے تحت وزیرِاعظم کی ترجیح کمزور طبقے کے پاکستانی اور پسماندہ علاقے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کو جس راستے پر ڈالیں گے عوام کی زندگی بدل جائے گی، گلگت بلتستان کو صوبائی حیثیت دینے کیلئے فوری کام کریں گے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے گزشتہ برس 2 دسمبر کو اپنے بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو وسائل دینے کے خواہاں ہیں، گلگت بلتستان کو صوبائی حیثیت دینے کیلئے کمیٹی بنائیں گے۔

مزید پڑھیں: گلگت بلتستان کے لوگوں کو وسائل دینے کے خواہاں ہیں۔وزیرِ اعظم

Related Posts