میری گولڈ فیسٹیول کو یادگار بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں،ایڈمنسٹریٹر کراچی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Administrator karachi laiq Ahmed

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ کراچی میں اپنی نوعیت کا پہلا میری گولڈ فیسٹیول شہریوں کے لئے موسم سرما کا دلکش تحفہ ہے ، فیسٹیول کو یادگار بنانے کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں۔

بلدیاتی اداروں کی ایک اہم ذمہ داری شہر میں باغبانی، شجرکاری اور سبزہ کاری کا فروغ بھی ہے جس سے شہر کا ماحول بہتر ہوگا اور شہریوں کو سکون اور طمانیت کا احساس ہوگا، یہ بات انہوں نے ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر طحہ سلیم کو میری گولڈ فیسٹیول اور محکمہ پارکس کے تحت دیگر سرگرمیوں کے حوالے سے ضروری ہدایات دیتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پارکس نے بتایا کہ پہلا کراچی میری گولڈ فیسٹیول 22 تا24 جنوری 2021 ء باغ جناح فریئر ہال میں منعقد ہوگا جس میں گیندے کے پھول کی مختلف اقسام نمائش کے لئے رکھی جائیں گی اور شہریوں کو اپنے من پسند پھولوں کو دیکھنے اور موسم سرما کے اس رنگا رنگ فیسٹیول سے محظوظ ہونے کا موقع ملے گا۔

فیسٹیول کا افتتاح 22 جنوری کو ہوگا جس میں ممتاز ماہرین نباتیات اور باغبانی کے شعبے کی نمایاں شخصیات اور معزز شہری شرکت کریں گے، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے میری گولڈ فیسٹیول کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ گیندے کا پھول اپنی خوبصورتی اور رعنائی کی وجہ سے پوری دنیا میں پسند کیا جاتا ہے اور لوگ اپنے گھروں اور باغات میں یہ پھول لگاتے ہیں جبکہ سڑکوں اور شاہراہوں کے درمیان ان کے اطراف بھی خوبصورتی کے لئے اس پھول کو لگایا جاتا ہے جس سے لوگوں کو فرحت کا احساس ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: ایڈمنسٹریٹر لئیق احمد کے ایم سی کی ساکھ بحال کرائیں گے، جاوید رحیم

کے ایم سی کے زیراہتمام تمام سڑکوں کے اطراف بھی تواتر کے ساتھ یہ پھول لگائے جائیں اور ان کی نگہداشت کا انتظام کیا جائے تاکہ یہ اپنی بہار دکھا سکیں اور شہریوں کو ان کی موجودگی کی وجہ سے خوشگوار احساس ہو۔

انہوں نے کہا کہ اس فیسٹیول میں شہریوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں اور تفریح کے ساتھ ساتھ انہیں ان گیندے کے پھول کی مختلف اقسام کے حوالے سے معلومات بھی فراہم کی جائیں جس کے لئے باغبانی اور نباتیات کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین سے مشاورت اور رہنمائی حاصل کی جائے۔

Related Posts