دُنیا بھر میں کورونا سے 8 کروڑ 93 لاکھ افراد متاثر، 19 لاکھ 22ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا سے 8 کروڑ 93 لاکھ افراد متاثر، 19 لاکھ 22ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 8 کروڑ 93 لاکھ افراد متاثر، 19 لاکھ 22ہزار ہلاک

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 8 کروڑ 93 لاکھ  افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس کے باعث 19 لاکھ 22 ہزارسے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے۔

دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 8 کروڑ 93لاکھ 58 ہزار774 افراد متاثر ہوئے جبکہ 19 لاکھ 22ہزار156افراد انتقال کر گئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 1 لاکھ 8 ہزار904 فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 34لاکھ 26ہزار380 ہو گئی۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 6 کروڑ40 لاکھ 10ہزار238 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 2 کروڑ 33 لاکھ 17 ہزار476 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک جاپان، تھائی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، روس، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور برطانیہ متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں فرانس چھٹے، ترکی 7ویں، اٹلی 8ویں، اسپین 9ویں اور  جرمنی 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں  کورونا کے 2 ہزار 7نئے کیسز رپورٹ ہوئے  جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی طور پر 4لاکھ 99 ہزار598 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 10 ہزار598 افراد انتقال کرگئے۔

مزید پڑھیں:  کورونا کے 2 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، 40 مزید شہری جاں بحق

Related Posts