مریم نواز سیکورٹی کلیئرنس نہ ملنے کے باوجود ہزارہ متاثرین سے ملاقات کیلئے کوئٹہ روانہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Maryam Nawaz
Maryam Nawaz

لاہور: مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز سیکورٹی کلیئرنس نہ ملنے کے باوجود سانحہ مچھ میں شہید ہونیوالوں کے لواحقین سے ملاقات کیلئے کوئٹہ روانہ ہوگئی۔

لاہور سے کوئٹہ کیلئے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بہت ہی افسوسناک اور دل ہلادینے والا واقعہ ہے، لوگ اپنے پیاروں کی لاشیں سڑک پررکھ کر بیٹھے ہیں، ہزارہ برادری سے ساتھ یہ ظلم بہت عرصے سے ہورہا ہے۔

مریم نوازنے بتایا کہ مجھے بھی سیکورٹی کلیئرنس نہیں مل رہی تھی، نواز شریف کے کہنے پر جارہی ہوں، نواز شریف کا پیغام لے کر جارہی ہوں، میں جاکر درخواست کروں گی کہ وہ اپنے پیاروں کو دفنائیں، مجھے امید ہے انہیں انصاف ضرور ملے گا۔

مزید پڑھیں:سانحہ مچھ کیخلاف مچھ احتجاج کا دائرہ وسیع، کراچی میں 19 مقامات پر دھرنے ، ٹریفک کا نظام درہم برہم

انہوں نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے افسوس ہے آپ کو قوم کا احساس نہیں، ہم ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے، ان کے دکھوں اور زخموں کا مداوا نہیں ہوسکتا۔ مریم نوازکا کہنا تھا کہ آپ مشیروں اور وزیروں کو بھیج رہے ہیں ،قوم کی مائیں بیٹیاں آپ کے انتظار میں بیٹھی ہیں۔

پی ڈی ایم رہنماؤں پر مشتمل وفد بلوچستان روانگی کے لئے اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر پہنچ گیاہے ،وفد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال، سینیٹر پرویز رشید، مریم اورنگزیب شامل ہیں جبکہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری اور سابق سینیٹر کامران مرتضیٰ بھی ہوائی اڈے پر پہنچ گئےہیں۔

دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف اور پی ڈی ایم کے دیگر رہنما بلوچستان، کوئٹہ میں ہزارہ برادری سے اظہار ہمدردی کرنے جارہے ہیں،پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف لاہور سے کوئٹہ روانگی کیلئے ایئر پورٹ پہنچ گئی ہیں ،مریم نواز شریف کے ہمراہ رانا ثناء اللہ، محمد زبیر، انجینئر خرم دستگیر بھی لاہور سے روانہ ہوئے۔

Related Posts