سول اسپتال کراچی کی گائنی ایمرجنسی میں ادویہ اور سامان چوری کا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
فرقوں کی بھول بھلیوں سے نکلو، صرف قران و سنت کو اپناؤ
zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Civil Hospital Karachi

کراچی : صوبہ سندھ کے سب سے بڑے تدریسی اسپتال سول اسپتال کراچی میں کرپشن، ادویہ چوری اور صفائی ستھرائی کے انتظامیہ کے دعوے سراب ثابت ہوگئے۔

گزشتہ چند ماہ قبل ادویہ کی چوری پر قابو پانے کیلئے کرپشن میں ملوث اسٹاف کیخلاف بڑی کارروائیوں کے دعوے صرف  بیانات تک محدود۔ گائنی وارڈ کے اسٹور سے چوری کے واقعات پر انتظامیہ نے خاموشی کی چادر اوڑھ لی ۔

کراچی کا سول اسپتال سندھ کے دیگر شہروں سے آنے والے مریضوں کیلئے سول اسپتال کراچی کسی نعمت سے کم نہیں سندھ حکومت ہر سال اربوں روپے کا بجٹ پیش کرتی ہے۔

اس بجٹ میں مخصوص رقم صحت کے شعبے کے لیے مختص کی جاتی ہے تاکہ شہریوں کو علاج معالجے کی مفت سہولیات میسر ہو سکیں لیکن سرکاری اسپتالوں کی حالت زار کیا ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ گائنی وارڈ میں مریضوں کیلئے مہیا کئے گئے مفت سامان کی چوری کی خبریں زبان زد عام ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق گائنی ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کے ایک پرائیوٹ ٹیکنیشن کے پاس اسٹور کی چابی پائی جاتی ہے رات کے وقت میں اگرکسی ضروری سامان کی ضرورت ہو تو صبح اسٹاف کا انتظار کیا جاتا ہے اور مریض کو تڑپنے کیلئے چھوڑ دیا جاتا ہے جبکہ اس کے برعکس پرائیوٹ ٹیکنیشن کے پاس چابی کا ہونا انتظامیہ کی سنگین غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا مریضوں کو آکسیجن استعمال کرنے سے قبل ڈاکٹروں سے مشورے کی تجویز

ذرائع کے مطابق صرف یہی نہیں بلکہ وارڈ کا کرپٹ عملہ مریضوں کو سہولیات نہ ہونے کے بہانے بنا کر پرائیوٹ اسپتالوں کی جانب ریفر کرتا ہے جبکہ انتظامیہ نے گائنی وارڈ میں جاری اس غیر قانونی عمل پر مجرمانہ خاموشی اختیار کررکھی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ قبل سول اسپتال کراچی کی انتظامیہ نے ادویہ اور سامان چوری پر قابو پانے کیلئے بڑی کارروائی کا فیصلہ کیا تھا جس میں انتظامیہ نے ای این ٹی اور گائنی وارڈ میں ادویہ اور سامان چوری میں ملوث نرسز کو ٹرانسفر کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کی خبریں مقامی میڈیا میں شائع ہوئیں لیکن اس پر عملدرآمد کے دعوے صرف سراب ثابت ہوئے ہیں۔

Related Posts