جنوبی افریقہ اور برطانیہ سے پاکستانی وطن واپس آسکتے ہیں، حکومت کی مشروط اجازت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنوبی افریقہ اور برطانیہ سے پاکستانی وطن واپس آسکتے ہیں، حکومت کی مشروط اجازت
جنوبی افریقہ اور برطانیہ سے پاکستانی وطن واپس آسکتے ہیں، حکومت کی مشروط اجازت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے جنوبی افریقہ اور برطانیہ سے وطن واپس آنے والے پاکستانی شہریوں کیلئے مشروط اجازت پر مبنی نیا ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی شہریوں کو برطانیہ اور جنوبی افریقہ سے مشروط طور پر وطن واپسی کی اجازت ہوگی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ برطانیہ اور جنوبی افریقہ آمد کیلئے سفری پابندیوں کا دورانیہ 31 جنوری تک بڑھا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب حکومت نے افریقہ اور برطانیہ میں موجود پاکستانی شہریوں کو آج سے ہی پاکستان آنے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔ دوہری شہریت کے حامل مسافر بھی برطانیہ یا جنوبی افریقہ سے پاکستان کی طرف سفر کرسکیں گے۔

قلیل مدتی ویزہ رکھنے والے پاکستانی شہری جو برطانیہ میں رہائش پذیر ہوں، انہیں وطن واپسی کی اجازت ہوگی۔ ورک پرمٹ ویزہ اور پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے شہری اور سفارت کاروں پر بھی پاکستان آمد پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

سمندر پار پاکستانیوں کیلئے مخصوص نائیکوپ اور پی اسی کارڈ رکھنے والے شہری بھی پاکستان واپس آسکیں گے تاہم برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم کی موجودگی کے باعث مسافروں کو کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ لینے کے بعد ہی سفر کی اجازت دی گئی ہے۔

پاکستان آمد پر مسافروں کا کورونا وائرس ٹیسٹ لیا جائے گا، رپورٹ منفی آنے کے بعد بھی مسافر 5 روز قرنطینہ میں گزاریں گے۔ سفارت کاروں اور اہلِ خانہ کو پاکستان آمد کی خصوصی اجازت حاصل ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھارت میں پھنسے 200 سو پاکستانی ز اٹاری واہگہ بارڈر کے راستے گزشتہ برس ستمبر کے دوران وطن واپس پہنچ گئے۔

کورونا وائرس پھیلنے کے بعد 15 اگست کو اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان ٹرین سروس معطل ہونے کے بعد گجرات ، مہاراشٹر ، مدھیہ پردیش ، نئی دہلی اور راجستھان میں سیکڑوں پاکستانی  بھارت میں  پھنس گئے تھے۔

مزید پڑھیں: بھارت میں پھنسے 200 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

Related Posts