دُنیا بھر میں کورونا سے 8 کروڑ 61 لاکھ افراد متاثر، 18 لاکھ 60ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 12 کروڑ 28لاکھ افراد متاثر، 27 لاکھ 13ہزارہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 12 کروڑ 28لاکھ افراد متاثر، 27 لاکھ 13ہزارہلاک

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 8 کروڑ 61 لاکھ  افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس کے باعث 18 لاکھ 60 ہزارسے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے۔

دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 8 کروڑ 61لاکھ 2 ہزار999 افراد متاثر ہوئے جبکہ 18 لاکھ 60ہزار431افراد انتقال کر گئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 1 لاکھ 7 ہزار882 فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 31لاکھ 87ہزار389 ہو گئی۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 6 کروڑ10 لاکھ 55ہزار179 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 2 کروڑ 30 لاکھ 79 ہزار507 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک جاپان، تھائی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، روس، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور برطانیہ متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں فرانس چھٹے، ترکی 7ویں، اٹلی 8ویں، اسپین 9ویں اور  جرمنی 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں  کورونا کے 1 ہزار 947 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی طور پر 4لاکھ 90 ہزار476 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 10 ہزار409 افراد انتقال کرگئے۔

مزید پڑھیں:  کورونا کے 1 ہزار 947 نئے کیسز رپورٹ، 59 مزید شہری جاں بحق

Related Posts