پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 895 نئے کیسز رپورٹ، 39 مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 895 نئے کیسز رپورٹ، 39 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 895 نئے کیسز رپورٹ، 39 مزید شہری جاں بحق

 اسلام آباد: پاکستان میں  کورونا کے 1 ہزار 895 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی طور پر 4لاکھ 88 ہزار529 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 10 ہزار350 افراد انتقال کرگئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کو ملک بھر میں 1 ہزار 797 افراد نے شکست دی جس کے نتیجے میں صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 42 ہزار 457 ہو گئی۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 35 ہزار 722 ہے۔

صوبہ سندھ میں کورونا سے 2 لاکھ 18 ہزار597 افراد متاثر ہوئے، پنجاب میں 1 لاکھ 40 ہزار714، خیبر پختونخوا میں 59 ہزار484، بلوچستان میں 18 ہزار247 جبکہ اسلام آباد میں 38 ہزار263 افراد کے جسم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

آزاد جموں و کشمیر میں 8 ہزار 357 افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ وائرس نے گلگت بلتستان میں 4 ہزار 867 افراد کو اپنا نشانہ بنایا۔سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں۔ 

پنجاب میں 4 ہزار 124 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے، سندھ میں 3 ہزار 611، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 675، بلوچستان میں 185، اسلام آباد میں 428، آزاد کشمیر میں 226 جبکہ گلگت بلتستان میں 101 افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کا شکار سینئر ڈاکٹر عمر فاروق برکی انتقال کرگئے

Related Posts