بابر اعظم پی سی بی کے 2 ایوارڈ ز لے اڑے، فاطمہ ثناء اور عالیہ بھی بہترین کھلاڑی قرار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PCB announced Awards winners of 2020

لاہور:پی سی بی نے 2020 کے ایوارڈز کا اعلان کردیا، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے دو ایوارڈز حاصل کئے ہیں کہ ویمنز کرکٹرز میں فاطمہ ثناء اور عالیہ ریاض کوبھی بہترین کھلاڑی قراردیا گیا ہے۔

کامران غلام کو ڈومیسٹک کے بہترین کرکٹر کا ایوارڈ دیا گیا، آصف یعقوب ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے بہترین امپائر قرار پائے، ایمرجنگ ڈومیسٹک کی بہترین خاتون کرکٹر فاطمہ ثناء قرار پائی۔

عالیہ ریاض بیسٹ ویمن کرکٹر آف دی ایئر قرار پائی، بابراعظم کو 2 ایوارڈز دیئے گئے، موسٹ ویلیو ایبل اور وائٹ بال کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بابراعظم کے نام رہا، محمد رضوان ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے۔

فواد عالم کو انفرادی کارکردگی کا ایوارڈ دیاگیا، فاسٹ بولر نسیم شاہ کو بیسٹ ایمرجنگ انٹرنیشنل کرکٹر کا ایوارڈ دیا گیا، ایمرجنگ ڈومیسٹک کرکٹر کا ایوارڈ وکٹ کیپر روحیل نذیر کے نام ہوا۔

معزز اور کرکٹ کی ممتاز شخصیات پر مشتمل آزادجیوری نے بارہ مختلف کٹیگریز کے لیے نامزدگیوں کو حتمی شکل دی تھی۔

ان بارہ میں سے دس کٹیگریزکھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی سے متعلق ہیں۔اس دوران جیوری نے کھلاڑیوں کی کارکردگی، حریف ٹیم، اس پرفارمنس سے میچ پر مرتب اثرات سمیت کئی پہلوؤں کو پیش نظر رکھا۔

Related Posts