سال 2020ء میں مافیا سے 1 لاکھ کنال زمین واگزار، 50 ارب وصول کیے گئے۔اینٹی کرپشن

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
سال 2020ء میں مافیا سے 1 لاکھ کنال زمین واگزار، 50 ارب وصول کیے گئے۔اینٹی کرپشن
سال 2020ء میں مافیا سے 1 لاکھ کنال زمین واگزار، 50 ارب وصول کیے گئے۔اینٹی کرپشن

لاہور: محکمۂ اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا ہے کہ سال 2020ء کے دوران قبضہ مافیا سے 1 لاکھ کنال سے زائد زمین واگزار کرائی گئی جبکہ 50 ارب سے زائد رقم وصول بھی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمۂ انسدادِ بدعنوانی (اینٹی کرپشن) پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر سے بدعنوانی کے کیسز میں ملوث افراد سے 50 ارب 33 کروڑ سے زائد براہِ راست رقم وصول کی گئی۔

محکمۂ انسدادِ بدعنوانی پنجاب کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہماری رپورٹ کرپشن ایپ پر عوام کی طرف سے 7 ہزار 120 بدعنوانی کی شکایات موصول ہوئیں اور گزشتہ برس کے مقابلے میں محکمے پر عوام کا اعتماد 52 فیصد بڑھ گیا۔

اینٹی کرپشن پنجاب کی رپورٹ کے مطابق قبضہ مافیا سے 1 لاکھ 30 ہزار کنال اور 19 مرلے سرکاری زمین واگزار کرائی گئی۔ ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق بدعنوانی کے خلاف صوبے بھر میں کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ایسٹ کراچی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں تعلقہ ایجوکیشن افسر جمشید ٹاؤن ایسٹ کے دفتر پر چھاپہ مارکر تعلقہ ایجوکیشن افسر جمشید ٹاؤن ایسٹ زون ذاکر بھرگڑی کورشوت لیتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

تعلقہ ایجوکیشن افسر جمشید ٹاؤن ذاکر بھرگڑی نے آفس اسسٹنٹ اظہر بھٹو سے 30 ہزار روپے رشوت طلب کی تھی ،آفس اسسٹنٹ اظہر بھٹو نے رواں ماہ محکمہ اینٹی کریشن اسٹیبلشمنٹ ایسٹ زون کو شکایت درج کرائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اینٹی کرپشن سندھ کے ہاتھوں افسر جمشید ٹاؤن ذاکر بھرگڑی گرفتار

Related Posts