گوجرانوالہ کے تاجر کو بھتہ خور کی کال موصول، پولیس سے رابطے پر گھر میں فائرنگ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوجرانوالہ کے تاجر کو بھتہ خور کی کال موصول، پولیس سے رابطے پر گھر میں فائرنگ
گوجرانوالہ کے تاجر کو بھتہ خور کی کال موصول، پولیس سے رابطے پر گھر میں فائرنگ

لاہور: ملک کے بڑے بڑے شہروں کی طرح پنجاب کے شہر گوجرانوالہ  میں بھی بھتہ خوری شروع ہوگئی، بھتے کی کال موصول ہوے پر تاجر نے پولیس سے رابطہ کیا تو گھر میں فائرنگ شروع ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے تاجر کو کال کرنے والے شخص نے اپنا تعلق تحریکِ طالبان افغانستان سے بتایا۔ تاجر رانا ناصر نے پولیس سے رابطہ کیا جس کے بعد گھر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آگیا۔

تھانہ علی پور گوجرانوالہ میں رانا ناصر علی کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرلی گئی جس کے مطابق تاجر سمیت آس پاس کے افراد خوف و ہراس میں مبتلا ہو گئے۔

متاثرہ تاجر کا کہنا ہے کہ مجھے کالز پر مزید دھمکیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ واقعے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے بلڈنگ انسپکٹر کی بھتہ وصولی مبینہ طور پر بے نقاب ہوگئی، انسپکٹر نے 25 لاکھ روپے رشوت طلب کی جو اسے نہیں دی گئی۔

 سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نارتھ کراچی کا بلڈنگ انسپکٹر عامر حسین  ڈائریکٹر ایس بی سی اے کی جانب سے انہدامی کاروائی کا لیٹر لیے بغیر 4 روز قبل بھتہ وصولی کے لیے عمارت منہدم کرنے از خود پہنچ گیا۔

مزید پڑھیں:  بلڈنگ انسپکٹر کی بھتہ وصولی بے نقاب، 25 لاکھ رشوت طلب

Related Posts