بخارسٹ:رومانیہ کے بینڈ اکیسنٹ موسیقار ایڈریئن سینا نے پاکستان کی معروف اداکارہ و گلوکارہ عائشہ عمر کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے جبکہ رومانین موسیقار کی پیشکش پر پاکستانی اداکارہ نے نہایت خوشی کا اظہار کیا ہے۔
انسٹاگرام پر ایک براہ راست انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں ایڈریئن سینانے کہا کہ عائشہ عمر ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں اور میں ان کے ساتھ فلم میں کام کرنا پسند کرونگا۔
اپنے انٹرویو میں موسیقار ایڈریئن سینانے اپنے دورہ پاکستان کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ایک چیز جسے وہ یاد کرتے ہیں وہ چائے ہے۔ گلوکارہ نے جی ایچ کیو میں سابق ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل آصف غفور کے ساتھ چائے کی یادیں بھی تازیں کیں۔