دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 17لاکھ 37 ہزار748 تک پہنچ گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 800 نئے کیسز رپورٹ، اموات 11 ہزار سے تجاوز
پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 800 نئے کیسز رپورٹ، اموات 11 ہزار سے تجاوز

واشنگٹن: کورونا وائرس نے دنیا بھر میں 7 کروڑ 95 لاکھ سے زائد لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، موذی وباء سے ہلاکتوں کی تعداد17لاکھ 37 ہزار748 تک پہنچ گئی۔

دنیا میں 55648450 ملین سے زائد افرادکوروناوائرس کے مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور 21671024 ملین سے زائد افراد زیر علاج ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس کی صورتحال بدترین ہے ، یہاں 334218 اموات اور 189170000 سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز کے معاملے میں ہندوستان دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے ، برازیل میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی کل تعداد 189264 ہے اور 7366677 سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں مزید 111 افراد جاں بحق ہوگئے، 20 گھنٹوں میں مزید 2ہزار 256 نئے مریض سامنے آگئے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 111 اموات ہوئیں، ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہزار 668 ہوگئی، ملک بھر میں کورونا سے متاثر 4 لاکھ 17 ہزار 134 مریض صحت یاب ہوئے۔

مزید پڑھیں:کورونا کے بعد ایک نیا وائرس برطانیہ سے کراچی پہنچ گیا، شہریوں میں خوف کی لہر

ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 65 ہزار 70 ہوگئی، 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 2 ہزار 256 کیس رپورٹ ہوئے، 24 گھنٹے کے دوران 37 ہزار 173 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں کورونا ایکٹو کیسز کی تعداد 38 ہزار 268 ہوگئی،24 گھنٹے میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح6اعشاریہ صفررہی۔

پنجاب ایک لاکھ 33 ہزار 874، سندھ میں 2 لاکھ 7 ہزار 407 کیسز رپورٹ ہوئے، خیبرپختونخوا 56 ہزار 160، بلوچستان میں 18 ہزار 5 کیس رپورٹ ہوئے، اسلام آباد 36 ہزار 721، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 838 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Related Posts