گیلانی اسٹیشن کے نزدیک قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی ،ریلوے کی 4 ایکڑ زمین واگزار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Police, Rangers Joint operation to retrieve encroached KCR land

کراچی: پاکستان ریلوے نے پولیس اور رینجرز کی مدد سے گیلانی اسٹیشن کے نزدیک قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کر کے 4 ایکڑ زمین کو مکمل واگزار کرالیا۔

ریلوے ذرائع کے مطابق واگزار کرائی گئی زمین کی ملکیت 4 ارب روپے ہے۔ واگزار کروائی گئی زمین سے کے سی آر بحالی منصوبے کے روٹ سے مزید رکاوٹ دور ہو گئی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے سرکلر ریلوے کی بحالی کے احکامات کے تناظر میں سرکلر ریلوے کے اطراف ریلوے تجاوزات کے خاتمے کی کارروائی جاری ہے ۔

زیادہ رکاوٹ گلشن اقبال اور گیلانی ریلوئے اسٹیشن کے اطراف ہے۔ مذکورہ کارروائی پاکستان ریلوے پولیس نے صوبائی پولیس اور پاکستان رینجرز کے مکمل تعاون سے کی۔

واضح رہے کہ سرکلر ریلوے کی اراضی پر ناجائز قبضوں کا سلسلہ جاری ہے اور بلند عمارتیں بنانے والے لینڈ مافیا کے کارندوں نے سرکلر ریلوے کی بحالی ناممکن بنا دی ہے۔

حکومت، پاکستان ریلوے، حکومت سندھ ، ان مافیاز کو قابو کرنے میں ناکام ہیں،سرکلر ریلوے ٹریک کی بحالی شروع نہیں ہوسکی۔

مزید پڑھیں:کراچی کے شہریوں سے پھر دھوکا، سرکلر ریلوے سے ادارے کو کروڑوں کا نقصان

گلشن اقبال گیلانی ریلوے اسٹیشن کے ساتھ قائم پاکستان ریلوے کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی نمبر 7کے چیئرمین عبدلخالق فاروقی اور ایڈمنسٹریٹر محمود الحق کی ملی بھگت سے سیاسی سرپرستی میں سیکڑوں پلاٹوں ، اضافی زمین، سڑک اور ریلوے ٹریک کے انتہائی قریب ناجائز قبضے تا حال جاری ہیں۔

Related Posts