کورونا سے کراچی کے ایک ضلع میں پورے ملک میں سب سے اموات، حکومت کا سخت اقدامات کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Corona kills Hundreds in Karachi East

کراچی :ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی احمد علی نے کہا ہے کہ ضلع شرقی پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ضلع ہے جہاں پر اب تک ساڑھے 37 ہزار سے زائد کورونا وائرس کے مثبت کیسز نمودار ہو چکے ہیں جبکہ ضلع شرقی میں اب تک 922 افراد اس وبا کے نتیجے میں جاں بحق ہوچکے ہیں۔

وقت آ گیا ہے کہ ضلع شرقی میں اتائیوں، بغیر فارماسسٹ کے چلنے والے میڈیکل اسٹورز اور کووڈ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں افراد اور اداروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے، بغیر ماسک والے کسٹمرز کو خدمات فراہم کرنے والے بینکوں اور کاروباری اداروں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے، کورونا وائرس کی وبا کی روک تھام کیلئے آگاہی کے پروگرام بھی شروع کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی احمد علی نے گلستان جوہر کے علاقے میں عہد میڈیکل اینڈ کمیونٹی فارمیسی سروسز کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقعے پر عہد میڈیکل سینٹر کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور نامور ہیلتھ ایکسپرٹ ڈاکٹر بابر سعید خان، معروف ماہر امراض زیابطیس ڈاکٹر ظفر عباسی، معروف کامیڈین ایاز خان، اسامہ ہارون قاسم، عمیمہ مزمل، یاسر ہاشمی اور دیگر ماہرین بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی احمد علی کا کہنا تھا اگرچہ میڈیکل اسٹور اور فارمیسیز محکمہ صحت سندھ کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں لیکن وہ تمام میڈیکل اسٹور جہاں جہاں تربیت یافتہ فارماسسٹ موجود نہیں وہ اتائیت پھیلالنے کے زمرے میں آتے ہیں، لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے افراد اور عالمی وبا پھیلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی وقت کا اہم تقاضہ ہے۔

انہوں نے اس موقع پر عہد میڈیکل سینٹر اور کمیونٹی فارمیسی سروسز کا افتتاح بھی کیا اور امید ظاہر کی کہ نجی شعبے میں قائم ہونے والا جدید عہد میڈیکل اور کمیونٹی فارمیسی سروسز عوام الناس کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو ماسک پہننے پر راضی کرنا ایک بہت ہی مشکل کام ہے اور اس سلسلے میں ان کی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ ایسے اداروں کے خلاف ایکشن لیا جائے جہاں پر بغیر ماسک پہنے ہوئے لوگوں کو خدمات اور سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات پر عمل کرکے ضلع شرقی میں کورونا وائرس کی وبا کو مزید پھیلنے اور جانوں کے مزید ضیاع کو روکنے میں بہت مدد مل سکتی ہے۔

عہد میڈیکل سینٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ڈیجیٹل ہیلتھ ایکسپرٹ ڈاکٹر بابر سعید خان نے اس موقع پر بتایا کہ عہد میڈیکل سنٹر میں مریضوں کو ایک چھت کے نیچے صحت مکمل کی سہولیات فراہم کرنے کی کوششیں کی گئیں ہیں، عہد میڈیکل سینٹر میں ماہرین امراض سے مشورے، میڈیکل ٹیسٹ، کمیونٹی فارمیسی اور ڈیجیٹل ہیلتھ کی سہولیات ایک ہی چھت کے نیچے فراہم کی گئی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عہد میڈیکل سینٹر میں ڈاکٹر ادویات کے برانڈ نیم نہیں لکھتے بلکہ جینرک ناموں سے ادویات تجویز کرتے ہیں جب کہ کمیونٹی فارمسسٹ مریضوں کی مالی حالت اور طبی حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں بہترین دوا فراہم کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:کراچی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا دائرہ وسیع ، شہری گھروں میں محصور

انہوں نے مزید بتایا کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران عہد میڈیکل سنٹر کی ڈیجیٹل ہیلتھ سہولیات سے سیکڑوں مریضوں نے فائدہ اٹھایا ہے اور اب بھی درجنوں مریض مختلف ماہرین سے رابطے میں ہیں جن کو نہ صرف آکسیجن سیلنڈر، ادویات اور دیگر ضروری اشیا فراہم کی جارہی ہیں بلکہ ان کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس ایسے مریضوں کی نگہداشت میں دن رات مصروف ہیں۔

تقریب سے ماہر امراض زیابطیس ڈاکٹر ظفر عباسی، معروف فارماسسٹ عمیمہ مزمل، یاسر ہاشمی اور کامیڈین ایاز خان نے بھی خطاب کیا۔

Related Posts