میرے شدید بیمار بیٹوں کے علاج کیلئے تعاون کیا جائے۔ محمد اسماعیل کی اپیل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میرے دونوں بیٹے شدید بیمار ہیں، راولپنڈی کے رہائشی محمد اسماعیل کی تعاون کی اپیل
میرے دونوں بیٹے شدید بیمار ہیں، راولپنڈی کے رہائشی محمد اسماعیل کی تعاون کی اپیل

راولپنڈی کے رہائشی محمد اسماعیل کے دونوں بیٹے شدید بیمار ہیں جن کے علاج کیلئے انہوں نے مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوات سے تعلق رکھنے والے محمد اسماعیل کے دونوں بیٹے شدید بیمار ہیں۔ بڑے بیٹے کو جگر کا عارضہ لاحق ہے اور گردے خراب ہیں چھوٹے بیٹے کے دونوں گردے 50 فیصد کام کرتے ہیں جبکہ محمد اسماعیل کی ماہانہ بیس ہزار روپے ہے۔

دوسری جانب دونوں بچوں کی ادویات کا ماہانہ خرچ 60 ہزار روپے ہے۔ محمد اسماعیل نے مخیر حضرات سے بچوں کا علاج کرانے کی اپیل کی ہے۔محمد اسماعیل نے ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا اور یہ کہتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے کہ میں 20 سال سے راولپنڈی ہزارہ کالونی میں کرائے کے گھر میں رہتا ہوں۔ 

پریشان حال محمد اسماعیل نے کہا کہ میرا بڑا بیٹا نویں کلاس کا طالب علم تھا تو اس کو کو جگر کی بیماری لاحق ہو گئی اور جگر کی پیوندکاری تشخیص کی گئی۔ بعد میں اسے گردوں کا مرض لاحق ہوگیا جبکہ دوسرا چھوٹا بیٹا بھی گردوں کا مریض ہے۔ میری امدن اتنی نہیں کہ دونوں بچوں کا علاج کرسکوں۔

ایم ایم نیوز سے گفتگو کے دوران محمد اسماعیل نے کہا کہ میں نے بیت المال میں بھی بچوں کے علاج کے لیے درخواست دی تھی لیکن سرکاری ہسپتالوں میں جگر کی پیوند کاری نہیں ہوتی۔ مختلف ہسپتالوں میں چکر لگائے لیکن کسی بھی گورنمنٹ کے ہسپتال میں جگر کی پیوندکاری کی سہولت موجود نہیں ہے۔

گفتگو کے دوران محمد اسماعیل نے کہا کہ بیت المال بھی علاج کے لئے صرف گورنمنٹ کے ہسپتالوں کو رقم فراہم کرتا ہے۔ میں نے جو جمع پونجی تھی وہ سب بچوں کے علاج پر لگا دی ہے، اب میرے پاس کچھ نہیں بچا۔میں بہت پریشان ہوں میرا جوان بیٹا جو گھر کا بڑا بیٹا ہے وہ بیمار ہے اور چھوٹا بیٹا  بھی گردوں کا مریض ہے۔

علاج کے بارے میں محمد اسماعیل نے کہا کہ دونوں بیٹوں کے ڈائلسز کرانے پڑتے ہیں جس پر بہت زیادہ خرچہ آتا ہے جس کا میں اب متحمل نہیں ہوسکتا۔ میں حکومت پاکستان سے اور مخیر حضرات سے اپیل کرتا ہوں  کہ اللہ کی رضا کی خاطر میرے دونوں بیٹوں کا علاج کرایا جائے۔ مجھے پیسے نہیں چاہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری 3 بیٹیاں اور 2 بیٹے ہیں۔کرائے کے گھر میں بہت مشکل سے گزارا ہو رہا ہے۔ بیٹوں کے علاج کیلئے تمام امیدیں اللہ تعالی کی ذات سے وابستہ ہیں۔ لوگوں سے مایوس ہو چکا ہوں۔ ہر جگہ بچوں کے علاج کے لیے جا چکا ہوں۔ پرائیویٹ ہسپتال میں تقریبا 60  سے 70 لاکھ روپے علاج پر لگتے ہیں۔

محمد اسماعیل نے کہا کہ میرے پاس گھر میں کھانے کو کبھی کچھ نہیں ہوتا تو میں ان کا علاج کہاں سے کراؤں؟ بس کوئی بھی اللہ کا نیک اور صاحب استطاعت بندہ میری صرف یہ مدد کرے کہ میرے دونوں بیٹوں کا علاج ہوجائے۔ مجھے ذاتی فائدے اور مال و دولت سے کوئی غرض نہیں ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: باکسنگ کی دنیا میں اپنا مقام بنانے والی پاکستانی فیملی سے ملاقات

Related Posts