باکسنگ کی دنیا میں اپنا مقام بنانے والی پاکستانی فیملی سے ملاقات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: آپ اپنے بچوں کو بہترین تحفے کے طور پر کیا دے سکتے ہیں؟ خاص طور پر جبکہ وہ لڑکیاں ہوں، باپ کی توجہ اس حوالے سے اہم کردار ادا کرسکتی ہے، خاص طور پر جبکہ بچیاں اپنے کیریئر کا آغاز کررہی ہوں۔ ایک قدامت پسند معاشرے میں رہتے ہوئے، کراچی میں ایک باپ نے باکسنگ کے شعبے میں اپنی 4 بیٹیوں سمیت اپنے 6 بچوں کی تربیت کے لئے بھرپور محنت کی اور کامیاب ہوئے۔

پچھلے کچھ سالوں سے، نثار احمد باکسنگ میں اپنے بچوں کی کوچنگ کر رہے ہیں۔ ان کی اولادیں، جن میں دو بیٹیاں بھی شامل ہیں، نے بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں حصہ لیا ہے اور پاکستان کے لئے تمغے جیت چکے ہیں۔

نرم مزاج اور شائستہ گفتار کے مالک، نثار نے اپنے بچوں کو اعتماد اور خود کی حفاظت کے لئے باکسنگ کی طرف راغب کیا۔ نثار نے اپنی چار بیٹیوں کی اپنے دو بیٹوں کی طرح بھرپور تربیت کی اور پاکستان کی بہترین خواتین فائٹر لڑکیاں کی ہیں۔

اس حوالے سے دیکھا جائے تو لڑکے زیادہ مضبوط اور زیادہ اچھے ایتھلیٹک ہیں، لیکن لڑکیاں مختلف تراکیب میں مہارت حاصل کر کے اس میں اپنا نام بنا سکتی ہیں، ان کے بچوں میں ایک بلال ہے، جس نے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب میں اپنی چار بہنوں کو باکسر کی حیثیت سے دیکھتا ہوں تو مجھے فخر محسوس ہوتا ہے۔ وہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہیں اور ہمارے ملک کے لئے باعث فخر ہیں۔

بڑی بیٹی بختاور نثار نے قومی سطح پر سونے اور چاندی کے متعدد تمغے جیتے ہیں۔ وہ پاکستان میں پروفیشنل باکسنگ کی پہلی خاتون ریفری بھی ہیں۔ دوسری طرف، وہ پاکستان باکسنگ کونسل (پی بی سی) کی پہلی خاتون کمیشن ممبر بھی ہیں۔

سب سے چھوٹی بیٹی مہنور نثار نے جونیئر باکسنگ ٹورنامنٹ میں سونے اور چاندی کے تمغے جیتنے کے علاوہ دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

ایک اور بیٹی، نمرا نثار نے اپنا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ میں گذشتہ دس سالوں سے باکسنگ کر رہی ہوں اور باکسنگ میں سونے اور چاندی کے متعدد تمغے جیت چکی ہوں۔ حالیہ خواتین باکسنگ چیمپین شپ میں بھی طلائی تمغہ جیتا ہے۔ نمرا کے مطابق، وہ عالمی پیشہ ورانہ باکسنگ میں 31 ویں نمبر پر ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ باکسنگ کے ساتھ ساتھ اپنی تعلیم بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ میں ملک بھر کے تمام والدین سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ اپنی بیٹیوں پر اعتماد کریں اور ان کے انتخاب کے ہر شعبے میں ان کا ساتھ دیں۔

Related Posts