پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے 316 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔این سی او سی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے 316 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔این سی او سی
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے 316 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔این سی او سی

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے 316 مریض وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کے وینٹی لیٹر پر موجود مریضوں کے اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر میں 316 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث انتقال کر جانے والے 105 مریضوں میں سے 70 وینٹی لیٹر پر تھے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے ہسپتالوں میں اِس وقت کورونا کے 3 ہزار 66 مریض زیرِ علاج ہیں۔ ملتان میں کورونا کیلئے دستیاب وینٹی لیٹرز میں سے 48 فیصد پر مریض موجود ہیں جبکہ اسلام آباد میں دستیاب وینٹی لیٹرز میں سے 46 فیصد مریضوں کے زیرِ استعمال ہیں۔

این سی او سی کے مطابق لاہور میں کورونا کیلئے دستیاب وینٹی لیٹرز میں سے 34 فیصد پر مریض ہیں جبکہ پشاور میں 26 فیصد وینٹی لیٹرز کورونا وائرس کے مریضوں کے زیرِ استعمال ہیں۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 45 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ ہلاکتیں ہوئیں، 105 مزید شہری انتقال کر گئے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں وائرس سے مجموعی طور پر 4لاکھ 45 ہزار 977 افراد متاثر جبکہ  9 ہزار 10 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا سے 4 لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد متاثر، 105 مزید  جاں بحق

Related Posts