بازو پر قدرتی طور پر پاکستان کے نقشے کا نشان، پاکستانی ہونے پر فخر ہے، دوست محمد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بازو پر قدرتی طور پر پاکستان کے نقشے کا نشان، پاکستانی ہونے پر فخر ہے، دوست محمد
بازو پر قدرتی طور پر پاکستان کے نقشے کا نشان، پاکستانی ہونے پر فخر ہے، دوست محمد

اسلام آباد:راولپنڈی کی تحصیل ٹیکسلا سے تعلق رکھنے والے دوست محمد نے ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں ٹیکسلا کا رہائشی ہوں، ایک دن مجھے اپنے بازو پر نشان نظر آیا،جب میں نے غور سے دیکھا تو وہ پاکستان کا نقشہ معلوم ہو رہا تھا۔

دوست محمد کا کہنا تھا کہ پھر میں نے اپنے حلقہ احباب میں بتایا اور دوستوں کو بتایا میرے تمام دوستوں اور میری فیملی والوں نے میری بات کی تائید کردی کہ میرے سیدھے بازو پر پاکستان کا نقشہ بنا ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میری تاریخ پیدائش 14 اگست 1947 ہے، چودہ اگست کو جب پاکستان بنا تو میں اسی دن پیدا ہوا،میرے لیے یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ جو ملک قائد اعظم رحمت اللہ علیہ نے بنایا اور جو ملک علامہ اقبال کا خواب تھا میرے بازو پر اس کا نقشہ کسی بھی نعمت سے کم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کے پوری دنیا کو پتہ چلے کہ میرے بازو پر پاکستان کا نقشہ بنا ہوا ہے،ہم اس ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔

دوست محمد کا کہنا تھا کہ میرا آبائی علاقہ مانسہرہ ہے لیکن 30 سال قبل میں اپنی فیملی کے ہمراہ ہجرت کرکے ٹیکسلا آ گیا تھا اور پھر یہیں سکونت اختیار کرلی۔انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔

پاکستان میری پہچان ہے اور میرے بازو پر جو نقشہ ہے،مجھے اس پر فخر ہے اور میں یہی کہوں گا کہ میری خواہش ہے کہ میرا نام گنیز بک آف ورلڈ میں شامل کیا جائے تاکہ پاکستان کا مزید نام روشن ہو سکے،آخر میں یہی کہوں گا پاکستان زندہ باد۔

Related Posts