پیپلز پارٹی قیادت کو استعفے جمع کرانے کا آخری دن، اراکینِ اسمبلی رضامند نہ ہوسکے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی ایم ایف کے ملازموں کا تیار کردہ بجٹ جوں کا توں پیش کر دیا گیا، بلاول بھٹو
آئی ایم ایف کے ملازموں کا تیار کردہ بجٹ جوں کا توں پیش کر دیا گیا، بلاول بھٹو

کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی کے پارٹی قیادت کو استعفے جمع کرانے کا آج آخری دن ہے جبکہ بیشتر اراکین استعفیٰ دے کر اسمبلی رکنیت سے دستبرداری کیلئے تیار نظر نہیں آتے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے کئی اراکین نے اپنی ہی قیادت کے ساتھ چالبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے استعفے سوشل میڈیا پر تو شیئر کردئیے تاہم عملی طور پر پی پی پی اراکینِ اسمبلی کے استعفے بلاول ہاؤس کو موصول نہ ہوسکے۔

کچھ پیپلز پارٹی کے اراکینِ اسملبی نے پارٹی کے واٹس ایپ گروپ پر استعفے شیئر کرکے جان چھڑائی جبکہ بلاول ہاؤس کراچی کو استعفے جمع کرانے کا آج آخری دن ہے تاکہ وفاقی حکومت کو ٹف ٹائم دیا جاسکے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی میں بلاول ہاؤس نے دعویٰ کیا کہ سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی استعفیٰ جمع کراؤ تحریک کے تحت 99 میں سے 70 اراکین مستعفی ہو گئے ہیں۔

بلاول ہاؤس کا گزشتہ روز کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی اراکین اور صوبائی وزراء نے اپنے اپنے استعفے پیپلز پارٹی قیادت کو جمع کرادئیے ہیں جبکہ دوسری جانب پیپلز پارٹی 27 دسمبر کو بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقعے پر لاڑکانہ میں جلسے کا اعلان کرچکی ہے۔

مزید پڑھیں:  پیپلز پارٹی کے 70 اراکین نے استعفے جمع کرائے، بلاول ہاؤس

Related Posts