اپوزیشن شوق سے جلسے کرے، حکومت کو فرق نہیں پڑتا، وزیر داخلہ شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اپوزیشن شوق سے جلسے کرے، حکومت کو فرق نہیں پڑتا: وزیر داخلہ شیخ رشید
اپوزیشن شوق سے جلسے کرے، حکومت کو فرق نہیں پڑتا: وزیر داخلہ شیخ رشید

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنماء شیخ رشید احمد نے وزیر داخلہ بنتے ہی اپوزیشن کو دو ٹوک پیغام دے دیا، انہو ں نے کہا کہ وفا کرو گے وفا کریں گے، جفا کرو گے جفا کریں گے۔ مخالفین جلسوں کا شوق پورا کرلیں، اس سے حکومت کو کسی بھی قسم کا فرق نہیں پڑے گا۔

وزارت داخلہ کا قلمدان سنبھالنے کے بعد شیخ رشید نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اقتدار کے بھوکے لوگ اتوار بازار لگانے جا رہے ہیں، انھیں اس کی کھلی اجازت ہے۔ یہ لوگ سچائی کی سیاست کو ناکام بنانے اور اس میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کرکے صرف اپنے مقدمات سے نجات چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان مینار پاکستان جلسے سے مقبول ہوا یہ لوگ غیر مقبول ہونگے۔شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پی ڈی ایم والے کہتے ہیں کہ ہم عمران خان سے بات نہیں کر سکتے۔ وہ بتائیں کہ پھر کس سے بات کرنی ہے۔ ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کی کوششیں ناکام ہونگی۔

شیخ رشید نے کہا کہ مجھے کوئی ٹاسک نہیں ملا، اپنی ذمہ داریوں کا پتا ہے۔ 13 دسمبر کے بعد عمران خان کیلئے خوشخبریاں ہونگی۔ موجودہ اپوزیشن ہوئی تو آئندہ الیکشن بھی عمران خان جیتیں گے۔ پی ڈی ایم کے جلسے سے عمران خان کہیں نہیں جا رہا۔ اُن کا کہنا تھا حکومت نواز شریف کو واپس لانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی سرحدوں سے کسی قسم کاخطرہ نہیں، اندر سے خطرہ ہے۔ وزیراعظم کا شکر گزار ہوں کہ انھوں نے نئی ذمہ داری دی ہے۔ ملک میں منی لانڈرنگ کا سلسلہ ختم ہوگا۔اُنہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ، شیخ رشید وزیرداخلہ، اعظم سواتی وزیرریلوے مقرر

Related Posts