سراج قاسم تیلی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،عقیل کریم ڈھیڈھی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: پاکستان کے معروف تاجر عقیل کریم ڈھیڈھی نےپاکستان کے ہردلعزیز صنعتکار کراچی چیمبر آف کامرس و انڈسٹریز کےسابق صدر سراج قاسم تیلی کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

عقیل کریم ڈھیڈھی نے مرحوم سراج قاسم تیلی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ مرحوم نے اپنی گراں قدر خدمات سے کاروباری برادری کو جلا بخشی اور پاکستان کی ترقی میں شاندار کردار ادا کیا۔

سراج قاسم تیلی پاکستان کی کاروباری برادری کے لئے انتہائی محترم شفیق اور ہر دلعزیز شخصیت تھے اور اُنکا نام اُنکی گراں قدر خدمات کے حوالے سے تادیر یاد رکھا جائے گا ۔

سراج قاسم تیلی کی ملک پاکستان اور کاروباری برادری کے لئے خدمات پاکستان کی معاشی ترقی کا سنہری باب ہیں-

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر اور بی ایم جی گروپ کے سربراہ سراج قاسم تیلی پاکستان کے ایک کامیاب ترین و ہردلعزیز اور ممتاز صنعتکار و تاجر تھے اور کاروباری برادری کی مشکلات دور کرنے کے لئے اُنہوں نے ہمیشہ جانفشانی سے انتھک محنت کی اور کاروباری برادری بالخصوص ملک پاکستان کے لئے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں ۔

سراج قاسم تیلی پاکستان بیوریج لمیٹڈ کے ڈائریکٹر تھے، مرحوم نے مائی کراچی کے نام سے ایک کامیاب ایگزی بیشن بھی شروع کی تھی،سراج قاسم تیلی کو اُنکی ملک کے لئے شاندار خدمات کے اعتراف پرستارہ امتیازسے بھی نوازاگیا تھا۔

مزید پڑھیں: معروف تاجر رہنما سراج قاسم تیلی دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے

معروف تاجر عقیل کریم ڈھیڈھی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم سراج قاسم تیلی کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور الله تعالیٰ تمام لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔آمین

Related Posts