شاہد آفریدی لنکن پریمیئر لیگ ادھوری چھوڑ کر وطن واپسی کیلئے روانہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہد آفریدی لنکن پریمیئر لیگ ادھوری چھوڑ کر وطن واپسی کیلئے روانہ
شاہد آفریدی لنکن پریمیئر لیگ ادھوری چھوڑ کر وطن واپسی کیلئے روانہ

کولمبو: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جارحانہ بلے باز شاہد آفریدی لنکن پریمیئر لیگ ادھوری چھوڑ کر وطن واپسی کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔

آل راؤنڈر شاہد آفریدی ان دنوں ’لنکن پریمیئر لیگ‘ (ایل پی ایل) میں گال گلیڈی ایٹرز کی کپتانی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، واضح رہے کہ ایونٹ کے پہلے میچ میں مایہ ناز بلے باز شاہد آفریدی نے دھواں دھار اننگز کھیلتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی تھی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرووایا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹرشاہد آفریدی نے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا کہ بدقسمتی سے وہ ایل پی ایل کے مزید میچز نہیں کھیل پائیں گے کیوں کہ انہیں ذاتی نوعیت کی ایمرجنسی کی وجہ سے وطن واپس جانا پڑرہا ہے۔

تاہم بوم بوم آفریدی نے یہ بھی کہا کہ صورتحال بہتر ہوتے ہی میں بقیہ واپس لنکن پریمیئر لیگ میں شامل ہوجاؤں گا۔مذکورہ خبر کے آنے کے بعد شاہد آفریدی کے مداحوں میں مایوسی پھیل گئی۔

شاہد آفریدی نے اپنی وطن واپس جانے کی وجہ نہیں بتائی البتہ مداحوں کے لیے ان کے پیغام سے ایسا لگ رہا ہے شاید ان کے گھر میں کوئی مشکل پیش آئی ہے جس کے لیے ان کا گھر میں موجود ہونا ضروری ہے۔مداحوں کی جانب سے شاہد آفریدی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Related Posts