نواز شریف کی والدہ کی میت لندن سے لاہور پہنچ گئی، نماز جنازہ آج ادا کی جائیگی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Body of Nawaz Sharif’s mother reaches Lahore from London

لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم ​​اختر کی میت آج لندن سے لاہور پہنچ گئی، نماز جنازہ بھی آج  ادا کی جائیگی۔

بیگم شمیم ​​اختر کی میت برٹش ایئرویز کی پرواز کے ذریعے لاہور پہنچی اور لاہور میں شریف فیملی کے ممبران اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنوں نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میت وصول کی۔

بیگم شمیم ​​اختر کی نماز جنازہ دوپہر ڈیڑھ بجے شریف میڈیکل سٹی میں ادا کی جائے گی اور انہیں اپنے شوہر میاں شریف کی قبر کے قریب شریف خاندان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بیگم شمیم ​​اختر کی قل کی تقریب جاتی عمرہ میں ہوگی جس میں شریف فیملی کے ممبران بھی شرکت کریں گے۔

اس سے قبل جمعہ کے روز پنجاب حکومت نے میاں شہباز شریف اور انکے بیٹے حمزہ شہباز کو بیگم شمیم ​​اختر کی آخری رسومات اور تدفین میں شرکت کے لئے پیرول پر رہا کیا تھا۔ دونوں کو پانچ دن کی مدت کے لئے رہا کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز بیگم شمیم ​​اختر کی تدفین کا انتظام کرنے کے لئے جاتی عمرہ روانہ ہوگئے ہیں۔

گذشتہ سال مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں نواز شریف کو بھی اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی آخری رسومات کے لئے پانچ روزہ پیرول پر رہا کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:شہباز شریف اور حمزہ شہباز پانچ روزہ پیرول پر آزاد، نوٹیفکیشن جاری

اس سے قبل حکومت نے ان کی رہائی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور ان کا بیٹا پانچ روزہ پیرول پر 27 نومبر سے یکم دسمبر تک آزاد رہیں گے۔ مسلم لیگ ن نے چودہ دن کی پیرول کی درخواست کی تھی۔

Related Posts