ارطغرل غازی کی اصلاحان کا مداحوں کو محبتوں بھرا پیغام، رابطہ نہ رکھنے پر معذرت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ertugrul actress Gulsim Ali has a message for her fans

انقرا: شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں جنگجو خاتون اصلاحان کا کردار ادا کرنیوالی خوبرو ترک اداکارہ گلسم علی نے مداحوں سے رابطہ نہ رکھنے پر معذرت کرتے ہوئے محبتوں بھرا پیغام دیا ہے۔

ارطغرل غاز ی میں اپنی شاندار اداکاری سے مداحوں کے دل جیتنے والی اداکارہ گلسم علی نے انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں مجھے پسند کرنیوالے مداحوں میں جانتی ہوں کہ میں طویل عرصہ سے آپ کے ساتھ رابطہ نہیں کر رہی۔

ان کا کہنا ہے کہ آپ ایسا مت سمجھو کہ میں آپ کو بھول گئی ہوں، آپ جانتے ہیں کہ میں شوٹنگ میں مصروف ہوں اور ڈرامہ میں کام کرکے تھک جاتی ہوں کیونکہ ہم سخت محنت کرتے ہیں اس لئے آپ سے رابطہ نہیں ہوتا۔

گلسم علی کا کہنا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ بہت دور ہونے کے باوجود آپ لوگ ہمیں پسند کرتے ہیں اور آپ کی حمایت اور پسندیدگی کی وجہ سے ہی ہم یہاں موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:ارطغرل کی حلیمہ سلطان نے اپنی خوبصورتی کا راز مداحوں کو بتادیا

انہوں نے کہا کہ خوشی کی بات تو یہ ہے کہ آپ ہماری زبان نہ سمجھنے کے باوجود ہمارے ڈرامے دیکھ رہے ہیں، میں آپ سب کو احترام کے ساتھ سلام پیش کرتی ہوں۔

 

Related Posts