کورونا کا شکار عامر لیاقت حسین نے نعتِ رسول ﷺ کی نئی ویڈیو جاری کردی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیا عامر لیاقت نے جان بوجھ کر اپنا ووٹ ضائع کیا؟نیا پنڈورا بکس کھل گیا
کیا عامر لیاقت نے جان بوجھ کر اپنا ووٹ ضائع کیا؟نیا پنڈورا بکس کھل گیا

کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے نعتِ رسولِ مقبول ﷺ کی نئی ویڈیو جاری کردی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عامر لیاقت حسین نے کہا کہ آج صبح سب نے خیریت دریافت کی  اور میں دُعا کیلئے اُٹھنے والے ہر ہاتھ کو عقیدت بھرا سلام پیش کرتا ہوں۔

پیغام میں عامر لیاقت حسین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اپنے حبیب ﷺ کے طفیل ہر روز فرشتوں کی سرگوشیاں سنواتا ہے۔ آپ پوچھ رہے ہیں کیا کر رہا ہوں، میں یہ پڑھ رہا ہوں۔

رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہیں میرے وردِ لب ہے نبی نبی ﷺ پڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کورونا وائرس کا شکار پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی طبیعت بگڑ گئی جس پر انہیں ہسپتال داخل کردیا گیا۔

 نجی ٹی وی میزبان اور پی ٹی آئی کے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کو کھانسی اور سانس لینے میں دشواری کے باعث 6 روز قبل ہسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں: عامر لیاقت حسین کی طبیعت کورونا کے باعث بگڑ گئی، ہسپتال داخل

Related Posts