پسے ہوئے پتھروں کی آڑ میں 1 کروڑ 40 لاکھ کی چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پسے ہوئے پتھروں کی آڑ میں 1 کروڑ 40 لاکھ کی چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
پسے ہوئے پتھروں کی آڑ میں 1 کروڑ 40 لاکھ کی چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی میں  پسے ہوئے پتھروں کی آڑ میں 1 کروڑ 40 لاکھ روپے کی چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمز پریوینٹیو کراچی نے موچکو پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ڈمپر سے 14 ہزار کلو گرام مضرِ صحت چھالیہ برآمد کی۔

کسٹمز ذرائع کا کہنا ہے کہ مضرِ صحت چھالیہ پسے ہوئے پتھروں کے نیچے انتہائی مہارت سے چھپائی گئی جبکہ کسٹمز پریوینٹیو کراچی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔

محکمۂ کسٹمز کے مطابق اسمگل کی جانے والی مضرِ صحت چھالیہ کی کل مالیت 1 کروڑ 40 لاکھ روپے بنتی ہے۔ کسٹمز نے چھالیہ سمیت ڈمپر قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان کوسٹ گارڈز نے کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے کی چھالیہ اور گٹکا برآمد کیا جبکہ 4 اسمگلرز کو گرفتار کر لیا گیا۔

کوسٹ گارڈز کو خفیہ ذرائع سے گزشتہ ماہ اطلاع ملی کہ آر سی ڈی ہائی وے پر سخت چیکنگ کے باعث اسمگلرز نے سبی، جیکب آباد، لاڑکانہ، دادو، جامشورو اور سپر ہائی وے کا استعمال بڑھا دیا جس پر ڈی جی کوسٹ گارڈز نے نئی ہدایات جاری کیں۔

مزید پڑھیں: کوسٹ گارڈزکارروائی،چھالیہ اور گٹکا برآمد، 4 اسمگلرز گرفتار

Related Posts