دوسری شادی کی دھمکی پر بیوی نے شوہر کو مردانہ صفات سے محروم کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دوسری شادی کی دھمکی پر بیوی نے شوہر کو مردانہ صفات سے محروم کردیا
دوسری شادی کی دھمکی پر بیوی نے شوہر کو مردانہ صفات سے محروم کردیا

نوشہروفیروز:نواحی علاقہ پھل میں دوسری شادی کی دھمکی شوہر کو مہنگا پڑ گیا، بیوی نے طیش میں آکر اپنے شوہر کو مردانہ صفات سے محروم کردیا۔

نوشہرو فیروز کے نواحی علاقہ پھل کے رہائشی نوجوان کامران قریشی نے میڈیا کوبتایاکہ میری شادی دس سال قبل میرے رشتہ داروں میں نذیراں قریشی نامی خاتون سے ہوئی تھی اور ہم کراچی رہتے تھے۔

دس سال گزرنے کے باوجود ہمیں اولادنہ ہوئی جس پر میں نے اپنی بیوی کو کہاکہ اولاد کیلئے میں دوسری شادی کرنا چاہتاہوں جس پر وہ غصہ و طیش میں آگئی اور رات سوتے وقت مجھے دودھ میں نشہ آور چیز ملاکر دی گئی اور میں دودھ پی کر سوگیا۔

بیوی نے نیند ونشہ کی حالت میں میرا نازک حصہ کاٹ دیا بعد ازاں میں نے فون پر اپنے دوستوں کو اطلاع دی،جنہوں نے مجھے فوری طور اسپتال پہنچایا کامران قریشی نے مزید کہا کہ میری بیوی اور سالے خالد قریشی نے ملکر یہ کام کیاہے

کامران قریشی نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ میری بیوی اور سالے کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور مجھے انصاف دلایا جائے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں 20 سالہ نوجوان کی درخت سے لٹکتی لاش ملی، تحقیقات شروع

Related Posts