واشنگٹن: امریکہ کی 74 سالہ عمر رسید گلوکارہ چیریلین نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈھائی لاکھ قتل کردئیے ہیں، اگر مر گئے تو روحیں ٹرمپ کو پکڑ لیں گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی گلوکارہ چیریلین نے کہا کہ صدر ٹرمپ امریکا کو چوری نہیں کرسکتے، اس لیے اُڑانے کی تیاریوں میں مصروف نظر آتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کے خلاف منصوبہ نہیں، 20 لاکھ شہری مر جائیں گے۔چیریلینؓ
پیغام میں چِر کے نام شے مشہور گلوکارہ چیریلین نے کہا کہ مجھے یہ کہنا چاہئے تھا کہ صدر ٹرمپ نے اپنی روح شیطان کے ہاتھ فروخت کردی ہے لیکن کیسی روح؟ جب وہ صدارت چھوڑیں گے تو میں بستر پر سکون سے بیٹھ سکوں گی۔
گلوکارہ چیریلین نے کہا کہ مجھے ٹرمپ کے جانے کی اتنی خوشی ہوگی کہ میں بچوں کی طرح یہ دُعا کروں گی کہ وہ کبھی واپس نہ آئیں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے 2 لاکھ 50 ہزار افراد کو قتل کردیا اور جب وہ آنکھیں بند کریں گے ، روحیں بھٹکنے لگیں گی۔
trump can’t steal America so he’ll blow????????it up.I would’ve said,He sold his soul 2 the devil,but WHAT SOUL⁉️When he’s gone,I’ll actually kneel by my bed like when I was little,& ????????He Never Comes Back.HE’S KILLED 250 Thousand Ppl.????????All those souls linger When he closes His????????
— Cher (@cher) November 19, 2020
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ اقتدار میں کورونا وائرس کے باعث 2 لاکھ 56 ہزار سے زائد امریکی شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
مجموعی طور پر سپر پاور کہلانے والے ملک امریکا میں 1 کروڑ 18 لاکھ 73 ہزار 863 افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 2 لاکھ 56 ہزار 262 افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں: کورونا نے 2 لاکھ 56 ہزار سے زائد امریکیوں کی جان لے لی