اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کے احساس آمدن پروگرام کے تحت ڈیرہ اسماعیل خان کی نسیم بی بی کو گائے فراہم کردی گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں احساس پروگرام کی سربراہ اور وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتایا کہ نسیم بی بی کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے۔
پیغام میں معاونِ خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ نسیم بی بی کو وزیرِ اعظم عمران خان کے احساس آمدن پروگرام کے تحت گائے فراہم کی گئی ہے۔ گائے کا دودھ بیچ کر نسیم بی بی روزانہ 750 روپے کما رہی ہیں۔
نسیم بی بی کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان سے ہے ان کو احساس آمدن کے تحت گائے فراہم کی گئی ہے۔ گائے کا دودھ بیچ کر وہ روزانہ 750 روپے کما رہی ہیں۔#EhsaasAmdan #Ehsaas #EhsaasStories #EhsaasSabKa pic.twitter.com/1EXfk1cmpF
— Senator Dr Sania Nishtar (@SaniaNishtar) November 18, 2020
ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ صوبہ بلوچستان کے ضلع صحبت پور اور صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں احساس پروگرام کے تحت اصلاح شدہ وسیلۂ تعلیم ڈیجیٹل پروگرام کے تعلیمی وظائف کیلئے مستحقین کے پرائمری جماعتوں کے بچوں کا اندراج جاری ہے۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع صحبت پور اور صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں احساس کے تحت اصلاح شدہ وسیلۂ تعلیم ڈیجیٹل پروگرام کے تعلیمی وظائف کیلیئے مستحقین کے پرائمری جماعتوں کے بچوں کا اندراج جاری ہے۔#Ehsaas #EhsaasSabKa #WaseelaeTaleemDigital pic.twitter.com/1B0MQ1bNYt
— Senator Dr Sania Nishtar (@SaniaNishtar) November 18, 2020
احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ صوبہ سندھ کے ضلع ٹنڈو الہیار اور بلوچستان کے ضلع خضدار میں مستحقین کو احساس پروگرام میں شامل کرنے کیلئے احساس رجسٹریشن ڈیسک کے ذریعے اندراج کا عمل جاری ہے۔
سندھ کے ضلع ٹنڈو اللہ یار اور بلوچستان کے ضلع خضدار میں مستحقین کو احساس پروگرام میں شامل کرنے کیلیئے احساس رجسٹریشن ڈیسک کے ذریعے اندراج کا عمل جاری ہے۔#EhsaasRegistrationDesk #EhsaasSabKa #Ehsaas pic.twitter.com/Z4mEnZTgV0
— Senator Dr Sania Nishtar (@SaniaNishtar) November 18, 2020
معاونِ خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ مزدور کا احساس اقدام کے تحت قائم ملتان کے احساس لنگر خانے میں روزانہ 1000 مزدور بھائیوں کو کھانا کھلایا جاتا ہے۔
مزدور کا احساس اقدام کے تحت قائم ملتان کے احساس لنگر خانے میں روزانہ ایک ہزار مزدور بھائیوں کو کھانا کھلایا جاتا ہے۔#Ehsaas #EhsaasSabKa #EhsaasLangar #MazdoorKaEhsaas pic.twitter.com/X7S5m03V8B
— Senator Dr Sania Nishtar (@SaniaNishtar) November 18, 2020
یاد رہے کہ اِ س سے قبل وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی برائے سماجی تحفظ اور احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت ملک بھر میں 12 لنگر خانے کھل گئے جبکہ مزید پر کام جاری ہے۔
ٹوئٹر پر 3 ماہ قبل اپنے پیغام میں احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ پورے ملک میں پبلک پرائیویٹ شراکت داری کے تحت لنگر خانوں کا قیام بھی احساس پروگرام میں شامل ہے۔
مزید پڑھیں: احساس پروگرام کے تحت 12 لنگر خانے کھل گئے۔ثانیہ نشتر