سیالکوٹ: پاکستانی نوجوان نے 3 شادیاں کر لیں جس کی تینوں بیویاں ایک ہی گھر میں مقیم ہیں اور تمام بیگمات مل کر چوتھی کی تلاش کر رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے رہائشی نوجوان نے 22 سال کی عمر میں 3 شادیاں کیں، عدنان نامی تینوں بیگمات کا شوہر گاڑیوں کا کاروبار کرتا ہے۔
شہری عدنان کے مطاق تینوں خواتینِ خانہ ایک ہی گھر میں رہتی ہیں اورمل جل کر گھریلو معاملات چلاتی ہیں۔ مقامی اخبار کو دئیے گئے انٹرویو میں عدنان کا کہنا تھا کہ شبانہ، شاہدہ اور سنبل میرے لیے چوتھی بیوی کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔
عدنان کا دعویٰ ہے کہ ایک بیگم دوسری کو ٹائم نہ دینے کا گلہ کرتی ہے، دوسری کا شکوہ یہ ہوتا ہے کہ آپ تیسری کو وقت نہیں دیتے اور تیسری پہلی کے گن گاتی نظر آتی ہے کہ اسے ٹائم دیا جائے۔
سنبل کے بطن سے عدنان کی 3 بیٹیاں جبکہ شبانہ کے بطن سے 1 بیٹی پیدا ہوئی جن کے نام ایس سے رکھے گئے ہیں۔ عدنان کا کہنا تھا کہ مجھے تینوں اچھے رشتے ملے، پیشکش ہوتی رہی اور میں قبول کرتا رہا۔
پہلے نکاح کے بارے میں عدنان نے کہا کہ پہلی بار میری شادی صرف 16 برس کی عمر میں ہوئ، دوسری 20 جبکہ تیسری 21 سال کی عمر میں ہوئی۔ میں تینوں سے یکساں محبت کرتا ہوں۔
رہائشگاہ کے متعلق ایک خاتونِ خانہ نے بتایا کہ ہمارے گھر میں 3 بیڈ رومز اور مجموعی طور پر 5 کمرے ہیں، حال ہی میں جب ناران کاغان کی سیر کرنے گئے تو لاہور کی ایک فیملی کو اپنی کہانی سے آگاہ کیا۔ وہ لوگ بہت حیران ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: نوجوانوں نے پارکور کی بے مثال صلاحیتوں سے سب کوحیران کردیا