لاہور: وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ رواں سال سال جنوری سے اکتوبر تک پاکستان میں 15ہزار نئی کاروباری کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئی ہیں،43 نئی کمپنیوں میں آسٹریلیا، چین، مصر، جرمنی، یونان، ایران، اٹلی، جاپان، نیدرلینڈز، ناروے، سعودی عرب، سنگاپور، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، امریکہ اور یمن سے سرمایہ کاری بھی کی گئی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ صرف ستمبر کے ایک ماہ میں کمپنیوں کی رجسٹریشن میں پچھلے سال کی نسبت 69فیصد اضافہ ہوا۔ یہ تبدیلی حکومتی قوانین میں نرمی اور آسان اقساط پر قرضوں کی فراہمی کی وجہ سے ممکن ہوئی۔
سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کے مطابق سب سے زیادہ کمپنیاں 812 اسلام آباد میں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔لاہور764 اورکراچی میں 348، پشاور183،ملتان97، فیصل آباد64، گلگت بلتستان62، کوئٹہ33 اور سکھر میں 2 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔
نئی رجسٹرڈ ہونیوالی کمپنیوں میں 69 فیصد کمپنیاں پرائیویٹ لمیٹڈہیں، 28 فیصد سنگل ممبر اور تین فیصد پبلک ان لسڈ ہیں۔تجارتی شعبے میں کام کرنے والی کمپنیوں کی تعداد نئی رجسٹرڈ شدہ کمپنیوں میں سب سے زیادہ رہی۔
ستمبر کے مہینے میں اس شعبے میں رجسٹرڈ ہونے والی کمپنیوں کی تعداد 414 ہے۔تعمیراتی شعبے میں نئی رجسٹرڈ ہونے والی کمپنیوں کی تعداد 294 اور289 کمپنیاں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔
ایس ای سی پی کے مطابق 139کمپنیاں رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں رجسٹرڈ ہوئیں اور 87 نے فوڈ اور بیوریج کے شعبے میں بطور کمپنی اپنی رجسٹریشن کرائی۔خدمات فراہم کرنے والی266، کارپوریٹ زرعی کاشتکاری میں 73، ای کامرس70 اور 69 کمپنیوں نے سیاحت کے شعبے میں اندراج کیا۔
تعلیم کے شعبے میں 63، انجینئرنگ میں 61، دواسازی میں 59، ٹیکسٹائل میں 46، نقل و حمل میں 42، مارکیٹنگ اور اشتہارات میں 38، کیمیکل37، لاگنگ28، کان کنی اور کھدائی میں 35، صحت33، بجلی کی پیداوار میں 26، ایندھن اور توانائی24، مواصلات میں 21، آٹو ایلیڈ اور پیپر/ بورڈ میں 19، براڈ کاسٹنگ، ٹیلی کاسٹنگ، کاسٹیمکس اینڈ ٹائلرٹیز میں 17، اسٹیل اینڈ الائیڈ میں 14 جبکہ73 کمپنیاں دیگر شعبوں میں بھی رجسٹر ہوئی ہیں۔
43 نئی کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری بھی ہوئی۔ ان کمپنیوں میں آسٹریلیا، چین، مصر، جرمنی، یونان، ایران، اٹلی، جاپان، نیدرلینڈز، ناروے، سعودی عرب، سنگاپور، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، امریکہ اور یمن سے سرمایا کاری کی گئی۔