بلاول بھٹو زرداری کا وژن،سندھ کو کلین و گرین صوبہ بنایا جارہا ہے، سید ناصرشاہ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیماڑی ضلع کی ترقی پر سندھ حکومت بھرپور توجہ دے رہی ہے،سید نا صر حسین شاہ
کیماڑی ضلع کی ترقی پر سندھ حکومت بھرپور توجہ دے رہی ہے،سید نا صر حسین شاہ

کراچی:سندھ کے وزیر اطلاعات وجنگلات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ موسمیاتی تغیرات کے باعث درجہ حرارت میں اضافہ اور بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے جنگلات و شجر کاری میں اضافہ ناگزیر ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ویژن اور وزیراعلی سندھ کی خصوصی دلچسپی اور احکامات کے تحت پورے صوبہ سندھ کو کلین و گرین صوبہ بنایا جارہا ہے۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ یہ منصوبہ ملک کے دیگر صوبوں کے مقابلے میں مثالی ہوگا۔اس منصوبے میں شہید بینظیر پارک، لیاری اور ملیر ندی اور شامل ہے۔ اربن فاریسٹری منصوبے کے تحت محکمہ جنگلات نے اب تک کراچی کے مختلف مقامات پر 50 ہزار سے زائد پودے لگا ئے گئے ہے۔

وزیر جنگلات سندھ نے کہا کہ پہلے مرحلے میں کراچی جبکہ دوسرے مرحلے میں اربن فاریسٹری کا دائرہ کار صوبے کے دیگر شہروں میں وسیع کیا جائے گا۔ کراچی اربن فاریسٹری منصوبے کے تحت شہید بینظیر پارک میں اب تک 10 ہزار، لیاری اور ملیر ندی کے کناروں پر اب تک 40 ہزارپودے لگائے جاچکے ہیں۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تمام منصوبوں کا پودے لگا کر خود افتتاح کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویثرن اور مشن کی ہر حالت میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کا عزم کیا ہے۔صوبے کو گرین اور کلین دیکھنا ہم سب کا خواب اور سندھ حکومت کی کوشش ہے۔اس منصوبے کی کامیابی کے لیے میڈیا کا بھی اہم کردار ہے۔

Related Posts