دانش کنیریا نے اہلِ خانہ کے ہمراہ دیوالی منانے کی تصاویر شیئر کردیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دانش کنیریا نے اہلِ خانہ کے ہمراہ دیوالی منانے کی تصاویر شیئر کردیں
دانش کنیریا نے اہلِ خانہ کے ہمراہ دیوالی منانے کی تصاویر شیئر کردیں

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر دانش کنیریا نے اہلِ خانہ کے ہمراہ دیوالی منانے کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں  قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی دانش کنیریا نے کہا کہ میں نے اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ دیوالی منائی۔ ہمیں اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھئے گا۔ 

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہندو کرکٹر دانش کنیریا کاپورا نام دانش پربھا شنکر کنیریا ہے جو ون ڈے اور ٹیسٹ کے فارمیٹس میں پاکستان کے بہترین لیگ اسپنرز میں شمار ہوتے ہیں۔

Image

دانش کنیریا  2000ء سے 2010ء کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کیلئے سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹس لینے والے کھلاڑیوں میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ دانش کنیریا نے پاکستان کیلئے 61 ٹیسٹ میچز میں 261 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

Image

حیرت انگیز طور پر دانش کنیریا نے ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں سے صرف 18 کھیلے اور 15 وکٹیں حاصل کیں۔ ایک ہی اننگز میں دانش کی بہترین کارکردگی 77 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کرنا جبکہ ایک میچ میں 94 رنز دے کر 12 وکٹیں حاصل کرنا رہی۔ 

یہ بھی پڑھیں:  ”میرے پاس تم ہو“  پر بھونڈے مذاق سے دانش کنیریا غصے میں آ گئے

Related Posts