ثانیہ مرزا شوبز میں قدم جمانے کیلئے تیار، ویب سیریز میں نظر آئیں گی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ثانیہ مرزا شوبز میں قدم جمانے کیلئے تیار، ویب سیریز میں نظر آئیں گی
ثانیہ مرزا شوبز میں قدم جمانے کیلئے تیار، ویب سیریز میں نظر آئیں گی

لاہور: ٹینس کی معروف کھلاڑی ثانیہ مرزا کھیل کے میدان کے بعد اب شوبز میں قدم جمانے کیلئے بھی تیار ہیں، ویب سیریز میں نظر آئیں گی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے آ لون ٹوگیدر نامی ایک ویب سیریز میں کام کیا ہے جو ٹی بی کے موذی مرض پر بنائی گئی ہے۔

سماجی اہمیت کے حامل موضوع پر بنائی گئی ویب سیریز میں ثانیہ مرزا نے کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران پیش آنے والی مشکلات پر اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، جس کی تصدیق ثانیہ مرزا نے بھی کی۔

ویب سیریز کے حوالے سے ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ ٹی بی ایک مستقل بیماری ہے جس میں 50 فیصد افراد 30 سال سے بھی کم عمر ہوتے ہیں، نوجوان افراد کورونا سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں جبکہ عوام اسے بوڑھوں سے متعلق سمجھتے ہیں۔

ثانیہ مرزا نے سوچ تبدیل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آج کورونا کے پس منظر میں نوجوان نسل کسی بھی وباء کے مسائل سے خوب واقف ہے تاہم ٹی بی پر شعور و آگہی کیلئے میں نے ویب سیریز میں کام کا فیصلہ کیا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل بھارتی ٹینس اسٹار و قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی اپنے بیٹے اذہان کو دعائیں سکھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے بھرپور خیر مقدم کیا ہے۔

انہوں نے انسٹاگرم پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ننھے اذہان کو دوران سفر اور سونے سے پہلے پڑھنے والی دعائیں سکھا رہی ہیں۔مداحوںکا کہنا ہے کہ ثانیہ مرزا ٹینس اسٹار ہونے کے باوجود ایک اچھی ماں ہونے کا فرض نبھا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے کو دعائیں سکھانا شروع کردیں، ویڈیو وائرل

Related Posts