بچوں کی جدائی نے گلوکارہ صنم ماروی کو اسپتال پہنچادیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sanam Marvi's health deteriorated due to separation of children

لاہور: معروف گلوکارہ صنم ماروی خلع کے بعد تاحال سنبھل نہ سکیں، بچوں کی جدائی کی وجہ سے طبیعت خراب ہوگئی، اسپتال منتقل کیا گیا۔

گلوکارہ صنم ماروی نے کچھ عرصہ قبل اپنے شوہر حامد خان سے خلع لے لی تھی جس کے بعد ان کے بچے تینوں بچے ان کے سابق شوہر کے پاس چلے گئے تھے۔

صنم ماروی نے فیس بک پر اپنے آفیشنل پیج سے ایک پیغام جاری کیا کہ گذشتہ کچھ دنوں میں میرے بچوں مصطفیٰ علی اور ورد علی کی سالگرہ تھی اور وہ سب مجھ سے دور تھے۔

اس سے زیادہ تکلیف اس بات کی ہے کہ ابھی اسکول کھل چکے ہیں مگر میرے بڑے بیٹے بہلول علی کا اسکول بند کر کے اسے گانا گانے پر لگایا گیا ہے،اس صورتحال نے مجھے اور سخت تکلیف میں مبتلا رکھا ہے۔

مزید پڑھیں:صنم ماروی نے بچوں کی حوالگی کے لیے گارڈین کورٹ سے رجوع کر لیا

انہوں نے لکھا کہ سچ یہ ہے کہ مسلسل انزائٹی اور ہائی بلڈ پریشر کی دوائیاں لی رہی ہوں،آج انزائٹی اور بلڈ پریشر لو ہونے کی وجھ سے مجھے اسپتال لیجایا گیا، جہاں چند گھنٹے کے بعد میں بالکل ٹھیک ہوگئی، اس وقت میں گھر پر ہوں اور بالکل صحتمند ہوں۔

Related Posts