احتساب عدالت لاہور نے غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت کے دوران سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی جائیداد قرق کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں آج غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت ہوئی جس کے دوران عدالت نے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔
لاہور کی احتساب عدالت کے جج نے ملزم نواز شریف کو عدالتی اشتہار قرار دیتے ہوئے ان کی جائیداد قرق کرنے کا حکم دیا اور نیب اور محکمۂ ریونیو کو آئندہ سماعت پر جائیداد قرق کرنے کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔
سماعت کے دوران احتساب عدالت لاہور کا کہنا تھا کہ 30 روز کا وقت گزرنے کے باوجود ملزم نواز شریف عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوئے۔ بعد ازاں عدالت نے 26 نومبر تک کیس کی سماعت ملتوی کردی۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف سیاست کو بند گلی میں لے جا رہے ہیں، شیخ رشید