کورونا کی شکست کے دن قریب، ویکسین تجرباتی مرحلے میں 90 فیصد موثر ثابت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کی شکست کے دن قریب، ویکسین تجرباتی مرحلے میں 90 فیصد موثر ثابت
کورونا کی شکست کے دن قریب، ویکسین تجرباتی مرحلے میں 90 فیصد موثر ثابت

نیو یارک: کورونا وائرس کے خوف میں جکڑی دنیا کے لئے اچھی خبر سامنے آگئی، مشترکہ طور پر ویکسین بنانے والی امریکی اور جرمن کمپنیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی ویکسین تیسرے تجرباتی مرحلے میں 90 فیصد موثر ثابت ہوگئی۔ ٹرمپ نے ویکسین کو تیاری کا کریڈٹ خود کو دے دیا۔

کورونا وائرس کے علاج کے لیے ویکسین بنانے والی امریکی اور جرمن کمپنیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی بنائی گئی،ویکسین تیسرے تجرباتی مرحلے میں نوے فیصد موثر ثابت ہوئی ہے۔

امریکی کمپنی کے سربراہ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ویکسین کی تیاری پوری انسانیت کے لیے بڑا دن ہے، انہوں نے کہا کہ بیماری سے بچنے کے لیے دو بار ویکسین کا استعمال کافی ہوگا، ڈیمانڈ کو پورا کرنے کے لیے ان کی کمپنی زیادہ سے زیادہ ویکسین کی تیاری پر توجہ دے گی۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے ویکسین کی تیاری کا کریڈٹ خود لیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ بہت جلد ویکسین آرہی ہے جو90 فیصد کامیاب ہے۔ ویکسین کی تیاری کی خبر اسٹاک مارکیٹس کے لیے بھی تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوئی، جس کے باعث یورپی اسٹاک مارکیٹ آٹھ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

Related Posts