محمد علی جناح یونیورسٹی کے شعبہ معاشیات کے زیر اہتمام ریسرچ سیمینار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Research seminar organized by the Department of Economics at MAJU

کراچی :جامعہ کراچی کے شعبہ معاشیات کے سابق سربراہ ڈاکٹر خالد مصطفی نے کہا ہے کہ جامعات میں ملک کو درپیش معاشی اور اقتصادی مسائل کے حل کے لیے تحقیق کرنا بہت ضروری ہوتا ہے جس کے نتیجے میں معاشی اور مالیاتی مسائل کا بہتر حل پیش کیا جا سکتا ہے اور برآمدات میں اضافے کیلئے تحقیق کی بنا پر رہنمائی ملتی ہے اور اس کی مدد سے سوسائٹی میں عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر کام شروع کیے جاسکتے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار جامعہ کراچی کے شعبہ معاشیات کے سابق سربراہ ڈاکٹر خالد مصطفی نے محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کے شعبہ معاشیات کے زیر اہتمام معاشیات اور مالیات کے طلبہ کے لیے ریسرچ کی تکنیک کو اجاگر کرنے کے موضوع پر ہونے والے ایک سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

سیمینارکی صدارت یونیورسٹی کی بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ سوشل سائنسز کی فیکلٹی کے ایسوسی ایٹ ڈی ڈاکٹر ایس ایم زمان شاہ نے کی جبکہ علی ناصر نے سیمینارکی میزبانی کے فرائض انجام دیے ۔

سیمینار سے شعبہ معاشیات کے سربراہ ڈاکٹر محمد معراج کے علاوہ ڈاکٹر حنا فاطمہ ،ڈاکٹر رضوان الحسن ،ڈاکٹر محمود اور عبدالغفار نے تعارف ،موضوع کا انتخاب ،لٹریچر کا جائزہ ،ماڈل بلڈنگ ،تخمینہ اور ریسرچ پیپر کے اختتام کے تقاضے کے موضوعات پر خطاب کیا۔

مزید پڑھیں: سماعت سے محروم افراد کیلئے خوشخبری، اسمارٹ واچ پر نئی ایپ تیار

ڈاکٹر خالد محمود نے اپنے خطاب میں تحقیق کے کام کرنے والے طلبہ پر وسیع مطالعے اور غوروفکر کی اہمیت پر زور دیا جس کے لیے اپنے سپروائزر کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنا اور رہنمائی حاصل کرتے رہنا ضروری ہوتا ہے۔

ڈاکٹر معراج نے ریسرچ کرنے والے طلبہ کو طریقہ کار اور ٹیکنیکل اسرار و رموز سے روشناس کرایا ،ایم اے اکنامکس اینڈ نان اور مینجمنٹ سائنس ایم بی اے اور پروجیکٹ کے طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Related Posts