علامہ اقبال جیسے شاعر صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں ،حنید لاکھانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Hunaid Lakhani message on the occasion of Iqbal Day

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر ان کی خدمات اور نظریے کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال ہمارے قومی ہیرو ہیں۔

علامہ اقبال نے اپنی شاعری سے نوجوانوں کو اندھیرے سے روشنی کی راہ دکھائی، علامہ اقبال کی شاعری اور ان کے فکر و فلسفے نے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی کی تڑپ پیدا کی اور اسی تڑپ نے ان کے خوابیدہ دلوں میں وہ روشنی پیدا کی کہ جس سے سارے اندھیرے چھٹ گئے، ان خیالات کا اظہارا نہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا۔

حنید لاکھانی نے کہا کہ علامہ اقبال جیسے شاعر صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں ، علامہ اقبال کی انقلابی شاعری نے تحریک پاکستان میں ایک نئی روح پھونکی، مسلمانوں کو اپنے مقصد سے آگاہ کیا اور برصغیر کے مسلمانوں کو راہ دکھلائی۔

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے بہترین دوست اور ساتھی تھے، علامہ اقبال نے پاکستان کی شکل میں ایک ایسی آزادریاست کا خواب دیکھا جس میں رنگ نسل اور مذاہب سے بالاتر ہو کر ہر انسان کو زندگی کے بنیادی حقوق حاصل ہوں اور سب کے لیئے یکساں قانون ہو۔

ہمارے بزرگوں نے بڑی قربانی اور مشکلات کے بعد یہ ملک حاصل کیا اور اب اس کی تعمیر وترقی ہم سب کی ذمہ داری ہے ، انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے ہمیشہ نوجوانوں کو تعلیم حاصل کرنے کے لیئے زور دیا۔

مزید پڑھیں: علامہ اقبال سائنس و ٹیکنالوجی کو ترقی کا ذریعہ سمجھتے تھے۔عمران خان

تعلیم کے بغیر کوئی بھی ملک یا معاشرے ترقی نہیں کر سکتا، پاکستان تحریک انصاف بھی پاکستان کو وہی ریاست بنانے کے لیئے کوششیں کر رہی ہے جس کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا ۔

ایک ایسی آزادریاست بنانا چاہتے ہیں جہاں کرپشن ، چوربازاری اور لوٹ مار نہ ہو یکساں نظام تعلیم اور قانون ہو امیر غریب سب کے لیئے ایک جیسا ہی نظام ہواور بہت جلد قوم دیکھے گی کہ پی ٹی آئی اس ملک کو اسلامی ریاست بنائے گی ۔

Related Posts