راولپنڈی: پاکستان میں چینی سفیر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے جس کے دوران خطے میں سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ چینی سفیر نونگ رانگ کی چیف آف آرمی اسٹاف سے ملاقات ہوئی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال زیرِ غور آئی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور چینی سفیر نے اتفاق کیا کہ پاکستان اور چین کے مابین بے مثال دوستی ہے۔ دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ چینی سفیر نے خطے میں محاذ آرائی کے خلاف پاکستانی کاوشوں کو سراہا۔
Mr Nong Rong, Chinese Amb 2 Pak met COAS. Matters of mutual interest incl regional security discussed. The 2 noted exceptional relations between both countries & pledged 2 further improve the same .Visiting dignitary ack & aprc Pak’s contributions 4 conflict prevention in region. pic.twitter.com/ZXbsJrslKq
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 9, 2020
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف اور پاکستان کا مثبت تشخص اُبھارنے والی خاتون کی ملاقات