اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان جلسوں کے دوران دھاندلی کا شور انتخابات سے قبل مسلم لیگ (ن) کا اعترافِ شکست ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ گلگت بلتستان میں نا اہل مسلم لیگ کی قیادت کا دھاندلی کا شور انتخابات کے انعقاد سے قبل شکست کا اعتراف ہے۔
وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ ہمیشہ دھاندلی کے ذریعے قوم پر مسلط رہنے والوں کا واویلا کارگر ثابت نہیں ہوگا، گلگت بلتستان کے عوام ن لیگی رہنماؤں کو پہچانتے ہیں۔ وہ پوچھ رہے ہیں کہ 5 سال میں ن لیگ نے کچھ نہ کیا تو اب ان کیلئے کیا کریں گے؟
گلگت بلتستان میں پاکستان مسلم لیگ – ن (نااہل) کی قیادت کا دھاندلی کا شور اعتراف شکست ہے۔ ہمیشہ دھاندلی کے ذریعے قوم پر مسلط رہنے والوں کا واویلا کارگر ثابت نہیں ہو گا۔GB کےعوام انہیں پہچانتے ہیں،وہ سوال پوچھ رہے ہیں کہ پانچ سال میں یہ کچھ نہ کر سکے تو اب ان کیلئے کیا کریں گے؟
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) November 7, 2020
یہ بھی پڑھیں: ججز پر ڈر کر فیصلے کرنے کا الزام توہینِ عدالت ہے۔چیف جسٹس